Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امام الحق کو آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیپ دینے کا فیصلہ

    By Daily Khabrainمئی 9, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان ٹیم کے اوپنر امام الحق کو آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیپ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔جمعے کو پاکستان کے خلاف مالا ہائیڈ ڈبلن میں آئرلینڈ کی ٹیم اپنا پہلا اور تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کے بعد وہ ٹیسٹ کھیلنے والا 11 واں ملک بن جائے گا۔18 سال قبل بنگلہ دیش کو 2000 میں ٹیسٹ ٹیم کا درجہ ملا تھا جب کہ ڈبلن کے تاریخی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے نوجوان اوپنر امام الحق کو ٹیسٹ کیپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوجوان کرکٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے بھی قابل فخر لمحہ ہے کہ میں تاریخی ٹیسٹ میں شرکت کررہا ہوں اور ڈبلن سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا ا?غاز کروں گا، جو کہ میرے خواب کی تعبیر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر نروس ضرور ہوں لیکن ا?پ کا پہلا ٹیسٹ ہو یا ا?خری پریشر ہینڈل کئے بغیر کارکردگی نہیں دکھا سکتے لہذا پریشر کے باوجود ٹیم ٹیسٹ میچ ضرور جیتے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے جس بھی کنڈیشن میں اپنے خواب کی تعبیر مل رہی ہے، اس لمحے کو اپنی کارکردگی سے یادگار بنانا چاہتا ہوں اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری کے بعد ٹیسٹ میچ ڈیبیو پر بھی کچھ خاص کرنا چاہتا ہوں۔ڈبلن میں بدھ کو پاکستانی کرکٹ ٹیم بارش کی وجہ سے پریکٹس نہ کرسکی اور کھلاڑی بارش رکنے کا انتظار کرتے رہے لیکن بارش کی وجہ سے وکٹ کا اسکوائر اور ا?وٹ فیلڈ کا بڑا حصہ کور کیا ہوا تھا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امام الحق اعتماد کے ساتھ انگریزی میں سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ پر یشر ضرور ہے تاہم ٹیسٹ کرکٹ پریشر کا ہی دوسرا نام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا حالیہ ٹیسٹ ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے لیکن ہم اپنی ٹیسٹ ٹیم کو بھی مضبوط بنانا چاہتے ہیں جب کہ مصباح الحق اور یونس خان کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کی ذمے داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نوجوان ہے اور لاہور میں سخت کیمپ کے بعد یہاں ا?ئے ہیں لیکن انگلینڈ میں 2 میچوں میں اچھی پریکٹس ملی ہے۔امام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ہماری اچھی کارکردگی کے باوجود ہم اب ٹیسٹ میں بھی اپنے ا?پ کو منوانا چاہتے ہیں جس کے لیے نوجوان کھلاڑیوں میں جوش اور ولولہ بھی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے 2007 کے ورلڈ کپ میں پاکستان ا?ئرلینڈ کا میچ یاد ہے، وہ دن پاکستان کرکٹ کے لئے افسوس ناک لمحہ تھا لیکن جب بھارت کو بنگلہ دیش نے ہرایا تو ہمارا غم کم ہوا تاہم ا?ئرلینڈ کے لئے وہ لمحات یقینی طور پر تاریخ ساز ہوں گے اور میری نیک خواہشات ا?ئرش شائقین کے لئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ تاریخی ٹیسٹ کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اس وقت پاکستان کا نمبر 7 واں ہے، اگر پاکستان ٹیسٹ جیت گیا تو اسے ایک رینکنگ پوائنٹ ملے گا جب کہ اس وقت پاکستان کے پوائنٹس 84 ہیں، اگر ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تو پوائنٹس کم ہو کر 81 ہوجائیں گے۔پاکستان کا شمار دنیا کی صف اول کی ٹیموں میں ہوتا ہے اس وقت پاکستان کے بیٹسمین اظہر علی ا?ئی سی سی رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر ہیں جب کہ بولنگ میں یاسر شاہ کا 16 واں نمبر ہے لیکن وہ ان فٹ ہیں، محمد عباس 37 ویں اور محمد عامر 39 ویں نمبر پر ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی

      سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا

      گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا

      تازہ ترین

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.