تازہ تر ین

سعو دی عر ب سے رمضا ن کے چاند با رے اہم ترین خبر آ گئی

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس کھلی آنکھ یا خصوصی آلات سے چاند نظر آنے کی شہادت سپریم کورٹ میں رجسٹر کرائیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے چاند دیکھنے سے متعلق رویت ہلال کی نجی کمیٹیوں کو بھی تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی عرب میں آج چاند کی رویت سے متعلق مختلف رائے سامنے آرہی ہیں، چاند کی شہادتیں ملنے کے بعد سپریم کورٹ ماہ رمضان المبارک کا اعلان کرے گی۔سعودی عرب میں المجمعہ یونیورسٹی کے فلکیاتی ادارے کے مطابق ا?ج چاند شام 6:35 پر 286 درجہ شمال مغرب میں غروب ہو جائے گا جب کہ سورج 6:36 پر غروب ہوگا، اس طرح غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 3 گھنٹے 48 منٹ ہوگی۔المجمعہ یونیورسٹی کے سیکریٹری اور فلکیاتی رصد گاہ کی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر مسلم بن محمد الدوسری کے مطابق 30 شعبان 1439ہجری بمطابق 16 مئی 2018ءکو سورج شام 6:36 پر 291 درجے پر غروب ہوگا اور ہلال 290 درجے پر شام 7:40 پر غروب ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain