ٹیکساس:(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 9 طالب علموں اور ایک استاد سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی شامل ہے۔کراچی کی رہائشی 17 سالہ سبیکا اسکالر شپ پروگرام کے تحت امریکا پڑھنےگئی تھی۔
سکول طالبعلم گھر سے شاٹ گن اور پستول لے آیا،اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے ہی 10ساتھیوں سمیت ایک ٹیچر کو بھون ڈالا ،جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی طالبہ بھی شامل

