اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں متعلقہ حلقوں کیلئے نامزد کیے گئے امیدواروں کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز این اے 125 سے انتخابات میں حصہ لیں گی جبکہ میاں شہباز شریف این اے 34 اور حمزہ شہباز این اے 124 سے امیدوار ہونگے۔ جن دوسرے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے ان کی تفصیل یہ ہے۔ این اے 123 سے ملک ریاض، این اے 126 سے میاں مرغوب احمد، این اے 128، شیخ روحیل اصغر، این اے 129 ایاز صادق، این اے 130 خواجہ احمد حسان، این اے 131 خواجہ سعد رفیق، این اے 133 زعیم قادری، این اے 135 سیف الملوک کھوکھر اور این اے 138 افضل کھوکھر ۔ لاہور کے جو حلقے باقی رہ گئے ہیں ان کیلئے بھی امیدواروں کو ایک دو دن میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔
