شہباز شریف کا دورہ کراچی ناکام ترین تھا، ثمینہ گھرکی

(نمائندہ خصوصی) صدر پیپلز پار ٹی ویمن و نگ پنجا ب این اے 132سے امیدوار قومی اسمبلی ثمینہ خا لد کھر گی نے کہا ہے کہ شہباز شرےف کا کراچی مےں ناکام ترےن دورہ رہا ، کراچی کی عوام نے شہباز شرےف کو مسترد کر دےا ہے اور انہےں الےکشن مےں عبرت ناک شکست سے کوئی نہےں چا سکتا، ملک کو پیرس نہیں کرپشن سے پاک کرنا ضروری ہے، شہباز شریف اہل کراچی کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر گمراہ کر رہے ہیں ۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے الیکشن مہم کے سلسلہ میںلیدڑ‘اپل‘ہڈیارہ اور خا نکے میں مختلف تقر یبا ت سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر علا قہ کی معرو ف شخصیت ملک نور محمد نے اہل اپل کی طر ف سے ثمینہ خا لد گھر کی کیلئے انتخابا ت میں بھر پورحما یت کا اعلان کیا اور پور ے علا قہ سے انہیں ووٹ دینے کی یقین دہا نی کرائی گئی ۔ ثمینہ خا لد گھر کی نے اہل علا قہ کی حما یت کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ میر ی پور ی کو شش ہو گی کہ انتخابا ت میں کامیا بی حا صل کر نے کے بعد علا قہ کی تقد یر بد لی جائے صا ف پانی کی فراہمی ‘ بے روز گار نو جوانوں کیلئے نو کریا ں علا قہ کی فلاح و بہبو د میر ی تر جیح ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ سا بق حکمران فیملی نے عوام کی فلاح بہبو د کی بجائے اپنے ذاتی بینک اکاونٹس کی تر قی کو تر جیح دی اسی وجہ سے ملک میں بے روز گاری عام ہو ئی پیپلز پار ٹی عوام کی حقیقی پار ٹی ہے جو غر یبو ں کے دکھ در د کو اپنا دو کھ سمجھتی ہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ ملک کو لوٹنے اور برباد کرنے والے آج پھر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ غیر جانبدارہوکر الیکشن بروقت کروائے۔انہوں نے کہا کہ نوا ز لیگ لاکھ جتن کر لے اب اس کی دال نہیں گلے گی پیپلز پار ٹی و فا ق کی علا مت ہے عمران خان اور نوازشریف اب قوم کو مزید بے و قو ف نہیں بنا سکتے عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہو گا جو لو گ پار ٹی ٹکٹ پر لڑ رہے ہیں وہ ملک اور قوم کی خد مت کیا کر ینگے عمران خان اور ان کی پار ٹی کاواحد مقصد اقتدار کا حصو ل ہے ان کے ایجنڈے میں غر یبو ں کیلئے کچھ نہیں پیپلز پار ٹی غر یبو ں کی جماعت ہے اور پی ٹی آئی امیرو ں کی جماعت ہے 25جو لا ئی پیپلز پا ر ٹی کی فتح کا د ن ثا بت ہو گا ۔

ٹی ٹوئنٹی کی عا لمی نمبر ون ٹیم کیلئے آسٹریلیا کا پا کستا ن سے جوڑ،دوڑ کا جلد آغا ز

لندن (ویب ڈیسک )پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو یکم جولائی سے زمبابوے میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے جس میں زمبابوے کے علاوہ آسٹریلیا بھی شامل ہے۔تین ملکی کرکٹ سیریز میں درحقیقت پاکستان کا اصل مقابلہ آسٹریلیا سے ہے۔ یہ دونوں اس وقت آئی سی سی کی عالمی رینکنگ کی دو سرفہرست ٹیمیں ہیں۔پاکستان 131 پوائنٹس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے لیکن آسٹریلیا اس سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہے اور صرف پانچ پوائنٹس اسے پاکستان سے دور رکھے ہوئے ہیں۔اگر آسٹریلیا نے اس سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے خلاف دونوں لیگ میچ جیت لے تو وہ عالمی رینکنگ میں پاکستان کو پہلی پوزیشن سے محروم کر سکتا ہے۔اس لحاظ سے پاکستان کے لیے یہ سیریز ایک بڑا چیلنج ہے خصوصاً آسٹریلیا کے خلاف میچ کی اہمیت سے کپتان سرفراز احمد بخوبی آگاہ ہیں۔

اور اب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کی بھی چھٹی ہو گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔صدرِ مملکت ممنون حسین نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی۔ نگران وزیرِاعظم ناصر الملک نے انھیں ہٹانے کی سمری دو روز قبل صدرِ مملکت کو بھجوائی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ماروی میمن کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے نام ایک درخواست ارسال کی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے۔پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ن لیگ کی حکومت کی پانچ سالہ مدت کے اختتام کے ساتھ ہی کابینہ ختم ہو گئی تاہم ماروی میمن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا اور وہ اب تک بی آئی ایس پی کی سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں۔

سابق تھانیدارکا سیاہ کارنامہ ،حوالات میں بند ملزم کیساتھ سنسنی خیز اقدام

پھول نگر ( نامہ نگار )پھول نگر ( نامہ نگار )پھول نگرسابقہ ایس ایچ اوتھانہ سٹی پھول نگر میں چارملزمان سے ملکر حولات میں بند چورکو وحشیانہ تشدد کرکے ہلاک کردیا ایس ایچ ا و تھانہ سٹی نے مقتول کو کئی گھنٹے حبس بجا میں رکھا تھا ایس ایچ او اور چار ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق محسن رضا ولد محمد صادق سکنہ لاہور نے پھول نگر محلہ اسلام پورہ فلک شیر کے گھر چوری کی تھی جس پر سابقہ ایس ایچ او ملک محمد جبار نے محسن رضا ولد محمد صادق کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے حولات میں بندکردیا اور بعدزاں دن دیہاڑے اپنے ساتھیوں فلک شیر ،رقیہ بی بی زوجہ فلک شیر ،محمد فیصل ولد فلک شیر ،اور سماعیل ٹھکیدار کے ہمراہ محسن رضا کو حوالات میںنکال کر اپنے نجی ٹارچر سیل میں لے جاکر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے محسن رضا شدید زخمی ہونے کے بعد بیہوش ہوگیا بعدزاں اسے پولیس کی حراست میں ابتدائی طبی امداد کےلئے قریبی اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ جانبر نہ ہوسکا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوقصور منتظر مہدی اور ڈی ایس پی پتوکی علی اختر انصاری موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کے بعد سابقہ ایس ایچ او سٹی ملک محمد جبار اور ان کے ساتھیوں فلک شیر وغیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

رکھوالے ہی قانون شکن بن گئے ، ڈی آئی جی کا اپنی نئی گاڑی پر چونکا دینے والا اقدام خبریں نے بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور (شعیب بھٹی)سےکو رٹی تھرےٹ ےا قانو ن شکن پو لیس افسران ،بڑے افسر کا بڑا کارنامہ،قانو ن کے ر کھوالے ہی قانو ن شکن بن گئے ۔ڈی آئی جی آ پرےشز کے زےر استعما ل سفےد ر نگ کی نیو ما ڈل لےنڈ کرو زر کو 1990کا رجسٹریشن نمبر لگاکر کھلے عام قانون کا مذاق بنالیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈی آئی جی آپرےشز شہزاد اکبر کے زےر استعما ل سفےد ر نگ کی ٹےو ٹا لےنڈ کرو زر جو لےٹسٹ ما ڈل گا ڑی ہے جس کی ما لےت اےک کرو ڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ روز نا مہ خبر ےں کی تحقےقات کے مطا بق ڈی آئی جی کی زےر استعما ل اس گا ڑی کو جو نمبر لگا ہوا ہے وہ ”LOD1646“ ہے ،مگر حیرت انگیزطور پراےکسائز ڈ ےٹا کے مطا بق مذکو ر ہ گاڑ ی کوجو نمبر لگا ہوا ہے وہ 1990ما ڈل کی لےنڈ کرو زر کاہے جس کے ڈ ےٹا کی تفصیلات کے مطا بق گاڑی کا رنگ نےلا بتایا گیا ہے جبکہ چےسی نمبر 002605 ، انجن نمبر 004820ہے اوراس کے ٹو کن کی جو ن 2018تک کے لیے مکمل طورپر ادا شدہ ہیں ۔ےہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جدید سفےد لےنڈ کرو زر کی ر جسٹر ےشن 6سے 7لا کھ رو پے میں ہوتی ہے جس وجہ سے بہت سے قانون شکن افراد اپنی نئی گاڑیوں پر پرانے ماڈلز کے نمبر لگا کر ہی چلائے جاتے ہیں تاکہ ملکی خزانے کو نقصان پہچایا جاسکے اسی طرح یہ گا ڑی بھی ر جسٹر ڈ نہیں کرو ائی گئی ، اس حوالے سے ما ہر ےن کا کہنا ہے کہ اگر نمبر آئی جی آفس کی لا ٹمنٹ ہو تو وہ ان کی د ی گئی ہر گا ڑی کو لگ سکتا ہے مگر اس گاڑی کی مکمل تفصیلات ایکسائز اور متعلقہ محکموں میں جمع کروانا ضروری ہے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے اور یہ نمبر مجرمانہ کاروائیوں میں استعمال نہ ہوسکے۔دوسری جانب مذکو ر ہ لےنڈ کرو زر جو لےٹسٹ ما ڈل ےعنی 2015 ےا 2016 کی لگتی ہے جسے 1990ما ڈل کی لےنڈ کرو زرکا نمبر لگانا نہ صرف غےر قانو نی ہے بلکہ اس لاپروائی سے جرائم پیشہ افراد بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔

 

حمزہ شہباز کے مقابلہ میں تحریک انصاف کی نیو انٹری ، پیپلز پارٹی بھی میدان میں

لاہور(نمائندہ خصوصی )الیکشن 2018 اندرون شہر میں مسلم لیگ ”ن“ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے علاوہ متحدہ مجلس عمل ،تحریک لبیک پاکستان کے درمیان لڑا جا رہا ہے ، حلقہ این اے 124 سے مسلم لیگ ”ن“ کے امیدوار حمزہ شہباز ، تحریک انصاف کے نعمان قیصر اور پیپلز پارٹی کے ظہیر احمد چوھدری امیدوار ہیں۔ حمزہ شہباز اس حلقہ سے 3 مرتبہ ایم این رہ چکے ہیں جبکہ نعمان قیصر پی ٹی آئی کی جانب سے بالکل نیو انٹری ہے اور پیپلز ارٹی کے چوھدری ظہیر احمد جو کہ لاہور فروٹ منڈی کے چیئرمین اور سابقہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ اس حلقہ سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں ، خبریں کی سروے رپورٹ کے مطابق اس حلقہ میں زیادہ تر ووٹرز مسلم لیگ ”ن“ کے ساتھ وابستگی رکھتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے کھلاڑی بھی یہاں کسی سے کم نہیں ہیں پیپلز پارٹی نے بھی اپنے کارکنوں کا متحرک کر لیا ہے اسلئے وہ حلقہ میں دن رات ”بھٹو دے نعرے وجن گے“ کے ساتھ الیکشن مہم چلا رہے ہیں ۔ یہاں کی زیادہ تر آبادی پرانے لاہور اندرون شہر پر مشتمل ہے مسلم لیگ ”ن“ نے اس حلقہ میں اتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں کہ عوام حکمرانوں کے گیت گا رہے ہیں ۔ سوئی گیس، پانی ، بجلی اور دیگر ترقیاتی کام جن میں سڑکیں ، سیوریج ، بجلی کی بکھری ہوئی تاریں اور تھانہ کچری کے مسائل تقریباً یہاں حل ہو چکے ہیں اس کے باوجود عوام نئے چہروں کے ساتھ تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ 1970 میں یہاں سے پیپلز پارٹی کے ملک اختر کامیاب ہوئے تھے 1985میں میاں نواز شریف یہاں سے کامیاب ہو کر وزیر اعلیٰ پنجاب بنے اور پھر 3 مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بنے ۔ 2018 کے الیکشن میں اس حلقہ سے تینوں امیدواروں میں آرائیں خاندان کے ظہیر احمد چوھدری اور کشمیریوں کی نمائندگی حمزہ شہباز کر رہے ہیں یہ روایت ہے کہ لاہور میں زیادہ تر قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹیں آرائیں اور کشمیری برادری کے پاس رہی ہیں ۔اس حلقہ سے امید کی جارہی ہے کہ مذہبی جماعتیں مسلم لیگ ”ن “ کے ووٹ بنک کو15 سے 20 ہزار ووٹ اڑا کر لے جائیں گی جس کا خاطر خواہ فائدہ تحریک انصاف کے امیدوار نعمان قیصر یا پیپلز پارٹی کے ظہیر احمد چوھدری کو ہو گا ۔

 

ن لیگ، پیپلزپارٹی ملکی مسائل کی ذمہ دار ہیں، ڈاکٹر یاسمین

لاہور (آن لائن) پاکستان تحرےک انصاف کی سےنئر مرکزی رہنما و امےدوار اےن اے 125ڈاکٹر ےاسمےن راشد نے کہاہے کہ (ن) لےگ اور پےپلز پارٹی کی وجہ سے ملک آج مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ان کے کرپٹ دور حکومتوں مےں ملکی وسائل مےں کمی اور مسائل مےں اضافہ ہو ، عام آدمی بنےادی سہولتوں سے آج بھی محروم ہے ، پےنے کا صاف پانی تک مےسر نہےں ، ملکی معےشت تباہ ہو چکی اور ملکی قرضوں مےں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔وہ گزشتہ روز پی پی 150سے امےدوار چوہدری اصغر گجر کے ہمراہ ےوسی 50شفےق آباد بند روڑ پر ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم اور کارنر مےٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی والے جھوٹے شوباز کے چکر مےں نہےں آنے والے ، شہباز شریف نے کل کراچی والوں کو پانی اور کچرے کی صفائی کا کہا ،کراچی اسکول اور اسپتال بنانے کا دعوی کیا یہ اےن اے 125 تیس سال سے نواز شریف کا اپنا حلقہ ہے شفیق آباد کی 60، ہزار کی آبادی ہے اور یہاں ایک اسکول نہیں اور نہ صاف پانی ہے ،کراچی والو اور سندھ والو یہ پانی دیکھ لو اس ڈرامے باز نے سوائے گندہ پانی دینے کے کچھ نہیں کیا ، ان کا پانی تو فرانس سے آتا ہے کراچی والوں ان کی باتوں میں مت آنا، کچرا اور ابلتے گٹر بھی آپ کو دکھاتے ہیں ،شہباز شریف نے اپنے اور اپنے حواریوں کے لیے صرف رتجاریوں بھری ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مےں دعوت دےتی ہوں کہ شہباز شریف آو ادھر ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کرو ، خلائی مخلوق یہ خود بن گئے ہیں ،یہ کب تک عوام کو بے وقوف بنائیں گے ان کی جان چھوڑ دیں ،اس جگہ صاف پانی، اسکول اور ڈسپنسری بنائیں گے مریم نواز کو میرا نہیں عوام کا ڈر ہے، عوام سوال کرتی ہے ،مریم سے کہوں گی بی بی آو اس پانی کا ایک گلاس پی لو سب تمہیں ووٹ دیں گے۔انہوںنے مزےد کہاکہ پی ٹی آئی عوام کو صحت اور تعلیم سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرے گی اور اس کےلئے چاروں صوبوں میں خیبر پختوانخواہ کی طرز پر بلدیاتی اداروں کو انتظامی اور مالیاتی طور پر خود مختار بنایا جائے گا ،صحت اور تعلیم حکومت کی ترجیحات ہوں گی اور اس کےلئے جامع ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے جس پر بلا تاخیر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

جھنگ کا حلقہ این اے 115 پہلی بار چار خواتین مد مقابل

جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) جھنگ کے اہم حلقے این اے ایک سو پندرہ سے پہلی بار چار خواتین مد مقابل ہوں گی، دو سیاسی خاندانوں کے درمیان تگڑا جوڑ پڑے گا۔ لیکشن 2018 میں جھنگ کے خونی حلقہ این اے 115 میں اسکرونٹی کے بعد بڑے برج الٹ گئے، تین قومی اسمبلی کی سیٹس پر دو نامور سیاسی خاندان کا ٹکراو ہوگا۔ غلام بی بی بھروانہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جبکہ سیدہ صغرہ امام، علیشاہ افتخار اور صائمہ اختر بھروانہ آزاد لڑیں گیں، جھنگ کی خواتین کا الیکشن میں حصہ لینا شہری خواتین کے لیے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔

گروپنگ مریم کیخلاف سازش ،قیادت خاموش کیوں

لاہور (خبر نگار) لاہور کے کئی حلقوں میں مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں اور کارکنان میں اختلافات تاحال برقرار ہیں، پی ٹی آئی کی طرح ن لیگ بھی یوٹرن پارٹی بن گئی کئی حلقوں میں ٹکٹوں میں ردوبدل حلقہ 127میں مریم نواز اور پی پی 161میں ایک دفعہ پھر تبدیلی شبیر کھوکھر سے فیصل سیف کھوکھر کو ٹکٹ مل گیا پھر بھی اختالافات باقی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں اختلافات اتنے شدید ہیں کہ ن قیادت اور حمزہ شہباز نے بھی ان اختلافات کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے لیکن تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پارٹی اختلافات کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو شدید پریشانی اور مشکل کا سامنا ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ لاہور میں مسلم لیگ ن ابھی اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز نہیں کر سکی۔مسلم لیگ ن کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کی ذمہ داری حمزہ شہباز کو سونپی گئی تھی مگر تاحال حمزہ شہباز ان اختلافات کو ختم نہیں کر سکے بلکہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئے ہیں۔دوسری جانب لندن میں مقیم قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے این اے 125 میں بھی ن لیگ کے گروپوں میں اختلافات کو مریم نواز کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر مقامی قیادت نے خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے؟ اختلافات ابھی تک ختم کیوں نہیں کروائے گئے؟ اس ضمن میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے۔این اے 125کے حلقے پر ن لیگ آخری وقت میں یو ٹرن لے لیا ہے اس حلقے سے مریم نواز کا اعلان ہوا لیکن حلقے کی عوام اور پاڑٹی اختلاف کی وجہ سے مریم نواز شریف کو 127حلقہ دے دیا گیا ہے جبکہ ملک پرویز کو این اے 125کا حلقہ دے دیا گیا ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حلقہ ملک پرویز کے لئے مزید مشکلات پید کرے گا اس سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کا راستہ ہمورا ہوگیا ہے پی پی 161 سے فیصل سیف کھوکھر کو ٹکٹ نہ ملنے پر افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر بھی ن لیگی قیادت سے سخت نالاں تھے پارٹی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کر تے ہوئے فیصل سیف کو دوبارہ ٹکٹ دے دیا ہے ۔پی پی 147میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کے مقابلے میں ن لیگ کے ہی سابق ڈپٹی مئیر اصغر بٹ کے بطور آ زاد ا±میدوار کھڑا ہونے اور دیگرکئی حلقوں میں بھی ن لیگ کے ورکرز کی طرف سے ٹکٹوں کی غلط تقسیم پر شدید احتجاج کے باعث مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حلقہ این اے 123میں غزالی سلیم بٹ اور ملک ریاض کے اختلافات کی وجہ سے ن لیگ دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے اور پارٹی کے سینئیر رہنما حمزہ شہباز شریف کی جانب سے دونوں میں صلح کروانے کے باجود کارکن ایک دوسرے کو قبول کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔حمزہ شہباز شریف کے حلقے میں صوبائی سیٹ پر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کے مقابلے میں ن لیگ کے ہی سابقہ ڈپٹی مئیر اصغر بٹ آ زاد حیثیت سے کھڑے ہوگئے اور ن لیگ کا ایک بڑا دھڑا ان کے ساتھ ہے۔ سہیل شوکت بٹ کو ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے حمایتیوں نے شیخ روحیل اصغر کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔

کوٹ رادھا کشن میں ایک ہی گاوں کی 2 بچیوں کیساتھ زیادتی ، ملزم فرار ، خبریں میں خوفناک انکشاف

کوٹ رادہاکشن (تحصیل رپورٹر)کوٹ رادہاکشن کے نواحی گاوں میں یکے بعد دیگر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے دو بڑے واقعات،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ،تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میںنواحی گاوں بھمبہ کلاں کی رہائشی بیوہ (خ) کی 19سالہ شادی شدہ بیٹی (ش)بورے والاسے اپنی ماں کو ملنے کو آئی ہوئی تھی،گزشتہ روز بیوہ (خ)اپنی بیٹیوں (ش)اور (ع)کے ہمراہ چارہ کاٹنے کے لئے کھیتوں میںگئی تو نوجوان تبسم اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کھیت میں آ گیابیوہ اور اس کی ایک بیٹی (ع)کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا جبکہ تبسم (ش) کو زبردستی چری کے کھیت میں لے گیااور اس سے بدترین زیادتی کی جبکہ اس کا ایک ساتھی(ع)اور دوسرا والدہ پر پہرہ دیتا رہا۔بعد ازاں (ع)پر پہرہ دینے والے نے بھی (ش) کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگئے،معلوم ہوا (ش)5ماہ کی حاملہ تھی۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ دوسرے واقعہ میں بھمبہ کلاں کی 11سالہ بچی (الف) کھیل رہی نوجوان صفیان اسے اپنی بیٹھک میں لے گیااور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،بچی کا شور سن کر لوگ آئے تو ملزم فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔بعد ازاں مقدمہ کے تفتیشی آفیسر امانت علی چوکی انچارج بھمبہ نے بتلایا کہ اس بچی کا میڈیکل کروا لیا ہے اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ڈی این اے کی رپورٹ بھی بھجوا دی گئی ہے بہت جلدرپورٹ کے نتائج آنے پر چالان مکمل کرکے ملزم کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ کوٹ رادہاکشن نوجوان نے 7سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں ورے والا ہندال کے رہائشی (س) کا 7سالہ بچہ قریبی قریبی نہر پر بھینسوں کو پانی پلا کر گھر لے جارہا تھا ،نوجوان شان زبردستی قابو کر کے اسے چری کی فصل میں لے گیااور اس سے زیادتی کر ڈالی ،بچے کا شور سن کرلوگوں کے آنے پرملزم فرار،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔