ارے دیکھو دیکھو اتنی خوبصورت خواتین الیکشن لڑینگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عام انتخابات 2018کی آمد آمد ہے اور اس سلسلے میں پورے ملک میں بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔انتخابات میں جہاں ایک طرف مرد حضرات میدان میں اتر رہے ہیں تو پاکستانی خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور ان کی جانب سے بھی بھر پور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیا جا رہا ہے۔پاکستانی خواتین ہر شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیںاور سیاست میں بھی خواتین کا اثر و رسوخ ہے یہ ہی وجہ ہے کہ مسلم دنیا میں سب سے پہلی خاتون وزیراعظم(بے نظیر بھٹو) کا تعلق بھی پاکستان سے ہی تھا۔ آئندہ عام انتخابات میں بھی پاکستانی خواتین بڑھ چڑ ھ کر حصہ لے رہی ہیں جن کی خوبصورتی کا چرچا سوشل میڈیا پر ہوتا رہتا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے این اے 120کے ضمنی الیکشن میں اپنی والدہ کے لیے بے حد فعال انتخابی مہم چلائی تھی۔شرمیلا فاروقی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ پی پی کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ،شرمیلا فاروقی عملی سیاست میں آنے سے پہلے ماڈلنگ میں بھی اپنی قسمت آزما چکی ہیں۔حنا پرویز بٹ کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور یہ مخصوص نشستوں پر رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔زرتاج گل وزیر کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور یہ ڈیرہ غازی خان سے قومی اسمبلی کی امیدوار ہیں.کشمالہ طارق کا تعلق مسلم لیگ ق کے ہم خیال گروپ سے تھا ،وہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکی ہیں.سمیرا ملک کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور یہ سابقہ ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکی ہیں اور خوشاب سے ضلعی کونسل کی چیئر مین رہ چکی ہیں۔مومنہ باسط تحریک انصاف کی سرگرم خاتون رہنما ہیں اور یہ تحریک انصاف خواتین ونگ ہزارہ ریجن کی اہم عہدیدار ہیں۔عائلہ ملک تحریک انصاف کی ناراض رہنما ہیں اور ان کا گروپ میانوالی میں آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔ناز بلوچ نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اب یہ کراچی سے پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گی۔حنا ربانی کھر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور یہ پاکستان کی سابقہ وزیر خارجہ بھی رہ چکی ہیں۔شازیہ مری کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور یہ سابقہ ایم این اے بھی رہ چکی ہیں.عائشہ گلا لئی سابقہ ایم این اے اورنئی جماعت تحریک انصاف (گلا لئی )کی سربراہ ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شمولیت غیرمتوقع نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت غیرمتوقع نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فروری میں ہی بتا دیا تھا کہ پاکستان کو جون میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں ڈال دیا جائے گا، اب پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بات چیت ہو رہی ہے، گرے لسٹ میں رہتے ہوئے ہمیں اس ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا، اگر ہماری کارکردگی بہتر ہوئی تو واپس نکل سکتے ہیں، لیکن اگر کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو مسائل ہونگے، اس سے پہلے بھی کارکردگی کی بنیاد پر گرے لسٹ سے باہر آئے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں آئین کے تحت سول سوسائٹی کو تمام حقوق حاصل ہیں، یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں، یورپی یونین کو چاہیے کہ بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کرے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمت اور امن کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، افغان طالبان کو سیز فائر پیشکش قبول کرنی چاہیے، تمام افغان فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، پاکستان افغان قیادت میں مفاہمتی اقدامات میں تمام ممکن سہولیات بھی فراہم کرے گا، جنرل نکلسن کا پاکستان سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہے، پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں بھر پور تعاون کر رہا ہے۔

اب میری جگہ یہ اس حلقے سے الیکشن لڑیں گے،دانیا ل عزیز کا اعلا ن

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلہ پڑھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے جب کہ اب میری جگہ میرے والد حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ پڑھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اور قانونی طور پر پیش رفت کریں گے جب کہ اب میری جگہ میرے والد حلقے سے الیکشن لڑیں گے، میرے والد نے میرے حلقے سے کاغذات جمع کرائے ہوئے ہیں، ہم نے ممکنہ طور پر متبادل فیصلہ کیا ہوا تھا۔

شاہد آفریدی کچرا چننے والے بےسہارا بچوں کی آواز بن گئے

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کچرا چننے والے بےسہارا اور غریب بچوں کی آواز بن گئے۔شاہد آفریدی بہترین کرکٹر تو ہیں ہی اس کے ساتھ ان کے دل میں غریب اور بے سہارا بچوں کے لیے بے انتہا محبت بھی ہے، جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گلی محلوں میں گھوم پھر کر کچرا چننے والے بچے نظر آرہے ہیں جن کی شاہد آفریدی نے نہ صرف مدد کی بلکہ بچوں کی مدد کے حوالے سے بہت ہی خوبصورت اور جذباتی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔شاہد آفریدی نے کچرا اٹھانے والے بچوں کے حوالے سے کہا کہ یہ بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، یہ بچے ننگے پاو¿ں تھے مجھ سے یہ دیکھا نہیں گیا میں انہیں گھر لے آیااور اپنی بیٹیوں کے جوتے جو وہ ہرسال لیتی ہیں ان بچوں کو پہننے کے لیے دئیے۔ یہ بچے ابھی میرے ساتھ ناشتہ بھی کریں گے۔ شاہد آفریدی نے تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ لوگوں سے جتنا ہوسکے اپنے آس پاس موجود لوگوں کا خیال رکھا کریں ۔شاہد آفریدی نے کہا اپنے لیے جینا تو آسان ہے، چلیں دوسروں کے لیے جیتے ہیں۔ ہمیں قدرت کی طرف سے بیش بہا نعمتوں سے نوازا گیا ہے اور اب وقت ہے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے کھڑے ہونے کا، لہٰذا ان سب کا خیال رکھیں، انہیں پیار دیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی زیر نگرانی شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن بہت سے بچوں کی کفالت کررہا ہے۔

شعیب ملک ثانیہ بھابھی کی مدد سے انڈیا کو ماموں بنانے کیلئے تیار

حیدر آباد دکن (ویب ڈیسک) بھارت کی ٹینس سٹار اور پاکستان کی نیشنل بھابھی ثانیہ مرزا شادی کے 8 سال بعد ماں بننے جارہی ہیں جس کے باعث انہوں نے کھیلوں سے کنارہ کشی تو اختیار کی ہی تھی اب سماجی تقریبات سے بھی دور ہی رہتی ہیں لیکن پھر بھی وہ گھر سے باہر نکلتی ہیں تو پاپا رازی فوٹو گرافرز ان کی تصاویر اتار کر سوشل میڈیا پر ڈال دیتے ہیں جنہیں خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔

ثانیہ مرزا 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، دونوں میاں بیوی شادی کے بعد بھی کھیلوں میں مصروف رہے اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے رہے لیکن اب دونوں والدین بننے جارہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/Bkj2TERD__5/?taken-by=bb_breaking

حاملہ ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں جو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/BkfQxHhA6o8/?taken-by=saniamirza_love

انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو لیہ میں بڑا دھچکا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کو لیہ میں بڑا دھچکا لگا ہے، سیہڑ گروپ نے چار ٹکٹ ملنے کے باوجود اچانک پارٹی چھوڑ دی۔سیہڑ گروپ کو قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے تین ٹکٹ دیے گئے تھے پھر بھی انہوں نے پارٹی چھوڑ دی۔سیہڑ گروپ کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد تحریک انصاف نے یہ ٹکٹ مجید نیازی گروپ کو الاٹ کردیئے۔ ذرائع کے مطابق سیہڑ گروپ کو پارٹی میں جہانگیر ترین لائے تھے جبکہ مجید نیازی گروپ کو شاہ محمود قریشی کی حمایت حاصل ہے۔ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی ضلع لیہ کے صدر بشارت رندھاوا نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا اور اب وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔پی ٹی آئی کے پی پی 281 سے امیدوار شہاب الدین سیہڑ پارٹی چھوڑگئے، پی پی 282 سے سجاد خان سیہڑ بھی پارٹی چھوڑ گئے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے این اے187 سے امیدوار سردار بہادر سیہڑ پارٹی چھوڑ گئے۔

عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ پاکپتن دربار حاضری ، سجدہ بھی کیا ، ویڈیو وائرل

پاکپتن (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ پاکپتن میں دربار بابا فرید مسعود گنج شکرپر حاضری دی اور نوافل ادا کیے، حاضری دیتے وقت عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی جس میں عمران خان کو مزار کے سامنے دروازے پر فرش کو چومتے ہوئےبھی دیکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ رات گئے پاکپتن پہنچے، انہوں نے دربار بابا فرید الدین گنج شکر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے نوافل ادا کیے، ملکی سلامتی اور الیکشن میں کامیابی کے لئے خصوصی دعا ئیں مانگیں۔عمران خان کے ہمراہ ان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی تھے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری مانیکا نے کارکنوں اور زائرین میں مٹھائی تقسیم کی۔اس سے پہلے عمران خان دربار آمد پر تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر دیوان عظمت چشتی اور پیر احمد شاہ کھگہ ان کا استقبال کیا۔ تقریباً پونے گھنٹے بعد چیئرمین تحریک انصاف واپس لاہور چلے گئے۔

ویڈیودیکھئے

https://www.facebook.com/channelfivepakistan/videos/1551671381621408/?t=1

24بیویاں اور 149بچے رکھنے والا آخر کار قانون کی گرفت میں آگیا عدالت نے ایسی سزا سنا دی کی سب دنگ رہ گئے ‘

کولمبیا (ویب ڈیسک )کینیڈا کے شہری ونسٹن بلیک مور کی ایک یا دو نہیں بلکہ 24 بیویاں اور 149 بچے ہیں، یہی وجہ ہے کہ زیادہ بیویاں رکھنے پر عدالت نے انہیں گھر میں ہی 6 ماہ تک نظربندی کی سزا سنا دی۔
سپریم کورٹ آف برٹش کولمبیا نے ایک سے زائد بیویاں رکھنے کے جرم میں دو افراد کو گھر میں نظربند رہنے کی سزا سنائی ہے، جن میں کینیڈا کے ونسٹن بلیک مور اور جیمز اولڈر شامل ہیں۔ونسٹن بلیک مور کو 24 بیویاں رکھنے کی وجہ سے 6 ماہ تک جبکہ جیمز اولڈر کو 5 بیویاں رکھنے کے جرم میں 3 ماہ تک گھر میں نظر بند رہنے کی سزا سنائی گئی ہے۔سپریم کورٹ آف برٹش کولمبیا کے جسٹس شیری این ڈونگن کا کہنا تھا کہ جب یہ دونوں مرد سخت محنت کریں گے اور قانون کو مانیں گے، تب ہی ان کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔دائیں جانب 5 بیویاں رکھنے والے جیمز اولڈر جب کہ بائیں جانب 24 بیویاں رکھنے والے بلیک
ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے کچھ بیویوں کی عمر شادی کے وقت 15 سال سے کم تھی، یہی وجہ ہے کہ ابتدائی سزا میں دونوں مردوں کی 12 ماہ تک نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔جسٹس شیری این ڈونگن نے واضح طور پر بتایا کہ بلیک مور کا 24 شادیاں کرنے کا فیصلہ ذاتی تھا، یہ اقدام ان کے عقائد سے تعلق نہیں رکھتا جب کہ اولڈر کے مذہبی عقائد کے مطابق ایسا ماضی میں ہوا کرتا تھا۔گھر میں نظربندی کے دوران مذکورہ افراد صرف کام کے لیے باہر جا سکتے ہیں یا پھر کسی طبی ایمرجنسی کے لیے باہر نکل سکتے ہیں۔علاوہ ازیں سزا کے دوران بلیک مور کو 150 گھنٹے اور اولڈر کو 75 گھنٹے کمیونٹی کے لیے بھی خدمات انجام دینا ہوں گی۔

 

این اے 132والد کے مقابلے میں بیٹے حمزہ شہباز شریف نے حیرت انگیز کام کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 132 میں حمزہ شہباز اپنے والد شہبازشریف کے حق میں دستبرار ہو گئے اور اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 132 سے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہوئے تھے۔حمزہ شہباز کا نمائندہ ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوا اوران کے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 124 سے بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کے اس حلقے سے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔

 

 

پشاور میٹرک نتائج میں سرکاری اسکول کاکوئی طالب علم ٹاپ20 میں جگہ نہ بنا سکا

پشاور(ویب ڈیسک ) پشاوربورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا گیا جس کے مطابق ایک لاکھ 54ہزار 511 طلبانے امتحانات میں حصہ لیا۔نویں جماعت میں مجموعی کامیابی کاتناسب 53 فیصداوردسویں جماعت میں کامیابی کاتناسب 65 فیصدرہا۔میٹرک کے سالانہ نتائج کے مطابق پشاور میں 9 ویں کلاس سائنس میں کامیابی کا تناسب 63 فیصدجبکہ آرٹس میں کامیابی کاتناسب 28 فیصدرہا۔سائنس گروپ میں سارہ یوسف نے1062نمبرلےکرپہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بختاوراورطوبیٰ گل نے1060نمبرلےکردوسری پوزیشن حاصل کی اور انیبہ مسکان اورسنیعہ شاہ1058نمبرلیکرتیسری پوزیشن پررہیں۔آرٹس گروپ میں لنتا خان نے 958 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ حسین اللہ 939نمبرلے کر دوسری اور تانیہ جمال اورساجداللہ نے932 نمبرلےکرتیسری پوزیشن حاصل کی۔پشاور میٹرک کے سالانہ نتائج میں سرکاری اسکول کاکوئی طالب علم ٹاپ20 پوزیشن میں جگہ نہ بنا سکا۔