ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے ورلڈ نمبر 2 ارجنٹینا کو 4-1 سے آو¿ٹ کلاس کردیا

بریڈا(ویب ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ورلڈ نمبر دو ارجنٹینا کو چار کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔نیدرلینڈز کے شہر بریڈا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول عرفان جونیئر نے 10ویں منٹ میں اسکور کیا۔ارجنٹینا نے پاکستان کی سبقت 29ویں منٹ میں ختم کردی جب پریٹیس ماٹیز نے گول اسکور کیا۔چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں گرین شرٹس کو مسلسل تیسری شکست ،اس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گرین شرٹس نے تین گول اسکور کرکے مخالف ٹیم کو آو¿ٹ کلاس کردیا۔47ویں منٹ میں علی مبشر کے گول نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر کھیل میں آگے کردیا جبکہ 49ویں منٹ کے احمد اعجاز کے گول نے گرین شرٹس کی سبقت 3-1 کردی۔پاکستان کی جانب سے 58ویں منٹ میں بلال محمد علیم نے ایک اور گول اسکور کرکے گرین شرٹس کی جیت یقینی بنادی۔خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کی پہلی فتح تھی۔اس سے قبل گرین شرٹس کو بھارت، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دنیا میں1بلین سے زائد کرکٹ شائقین موجود، 90فیصدکا جنوبی ایشیا سے تعلق

لاہور(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں ایک بلین سے زائد کرکٹ شائقین موجود ہیں ان میں زیادہ تعداد میں مرد شامل جن کی اوسط عمر34 برس ہے ۔ یہ بات نیلسن اسپورٹس کی جانب سے کیے گئے سروے میں سامنے آئی جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرایا تھا۔ 90فیصد شائقین کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے، اس میں 39 فیصد خواتین بھی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ سروے میں یہ بھی انکشاف ہواکہ ٹیسٹ فارمیٹ بدستور سب سے مقبول اور اس میں 70 فیصد شائقین دلچسپی لیتے ہیں۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ اس کی جانب سے کرایا جانے والا سب سے بڑا سروے تھا جس میں دنیا بھر سے 19 ہزار شائقین کے انٹرویو بھی لیے گئے، ان کی عمریں 16 سے 69 برس کے درمیان تھیں۔ اس وقت دنیا بھر کی توجہ فٹبال ورلڈ کپ پر مرکوزمگر جنوبی ایشیا میں بدستور کرکٹ کا ہی بول بولا ہے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہاکہ سروے سے ظاہر ہو گیاکہ بدستور تینوں فارمیٹس پر توجہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، ہمیں پوری امید ہے کہ آئندہ برس جولائی سے شروع ہونے والی ٹیسٹ چیمپئن شپ اس کھیل کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرے گی، ہماری گلوبل حکمت عملی کا مقصدکھیل کو زیادہ سے زیادہ سہل بنانا ہے۔

انیل کپوراور بیٹی سونم کپور پہلی مرتبہ ایک ہی فلم میں، ٹیزرجاری

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سدابہار اور وراسٹائل اداکار انیل کپور بیٹی سونم کپور کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر نظر آئیں گے۔1994 میں ریلیز ہوئی فلم”1942 اے لواسٹوری“کا شماربھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کی ان یادگاراورکلاسیکل فلموں میں ہوتا ہےجو کبھی پرانی نہیں ہوں گی، فلم کاگانا”ایک لڑکی کودیکھا توایسا لگا“آج بھی سننے والوں کو مسحور کردیتا ہے۔ گانے میں انیل کپور اور منیشا کوئرالہ کی سادگی سے بھرپور محبت کی کہانی اتنی خوبصورتی دکھائی گئی ہےکہ دیکھنے والے پر سحر طاری ہوجاتاہے۔ انیل کپور 24 سال بعد ایک بار پھر اسی خوبصورت موسیقی کے ساتھ پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انیل کپورفلم”ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا“میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظرآئیں گےخاص بات یہ ہے کہ فلم میں ان کی بیٹی اداکارہ سونم کپور بھی پہلی بار اپنے والد کے ہمراہ نظرآئیں گی۔ فلم کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہےجو تقریباً ایک منٹ 15 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہےکہ فلم کی کہانی باپ بیٹی کے جذباتی رشتے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں طویل عرصے بعد انیل کپور کے ساتھ ان کی ساتھی اداکارہ جوہی چاو¿لہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآئیں گی جب کہ دیگر کاسٹ میں راجکمار راو¿ بھی شامل ہیں۔سونم کپور نے فلم کا ٹیزر ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا”پیار میں سیاپانہیں کیاتو کیا پیار کیا“۔

”سنجو“15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے غیر موزوں قرار

ممبئی(ویب ڈیسک) برطانوی فلم سنسر بورڈ نے سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ”سنجو“ کو 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے غیر موزوں قرار دے دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سنسر بورڈ نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ”سنجو“کو 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے غیر موزوں قراردے دیا، جس کے تحت برطانیہ میں اب 15 سال سے کم عمر کے بچے یہ فلم نہیں دیکھ سکیں گے۔ برطانوی سنسر بورڈ نے یہ فیصلہ فلم میں شامل متنازع واقعات کے باعث کیا ہے جس میں سنجے دت کو ایک دہشت گرد کے طور پر دکھایا گیاہے۔برطانوی سنسر بورڈ نے اس بات کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر کیااور لکھا فلم”سنجو“میں منشیات کے حوالہ جات، منشیات کے غلط استعمال اور غیر اخلاقی چیزیں شامل ہونے کی وجہ سے 15 سال سے کم عمرکے بچوں کو یہ فلم دیکھنے سے روک دیاگیا ہے۔واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ”سنجو“کا انتظار شائقین بےچینی سے کررہے ہیں جب کہ فلمی تجزیہ نگار فلم کی ریلیز سے قبل ہی پیشگوئی کرچکے ہیں کہ ’سنجو‘کامیاب فلم ثابت ہوگی۔ فلم میں اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ منیشاکوئرالہ، پاریش راول، سونم کپور، دیا مرزا، انوشکا شرما اور کرشمہ تنا شامل ہیں فلم کل بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

ممبئی میں طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں ایک چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی کمپنی کا 12 نشستوں والا چارٹرڈ طیارہ ممبئی کے علاقے گھٹکوپار میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ پائلٹ سے بے قابو ہونے کے بعد زیر تعمیر عمارت سے جا ٹکرایا جس کے بعد ایندھن کا اخراج ہونے سے اس میں آگ لگ گئی۔بھارتی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں طیارے میں سوار دو پائلٹ اور دو انجینئر جبکہ زمین پر موجود ایک شخص ہلاک ہوا۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے کا ملبہ زمین پر ایک راہگیر پر آگرا جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ایوی ایشن ریگولیٹر نے بیان میں کہا کہ نجی کمپنی کا یہ طیارہ آزمائشی پرواز پر تھا اور اس میں پائلٹ کے ساتھ ساتھ کوپائلٹ اور دو انجینئر سوار تھے، حادثے کی فوری طور پر حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

چیئرمین نیب نے حسن نواز اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے لانے کی منظوری دے دی

لاہور(ویب ڈیسک)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے لانے کی منظوری دے دی ہے۔لاہور میں نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے لانے کی منظوری دے دی ہے جب کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، کرپشن کے خاتمہ کے لیے الیکشن کے بعد تک کام جاری رہے گا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ قانون پرعمل درآمد ضروری ہے جو نہیں کرے گا اس سے عمل کروایا جائے گا، لوگ الیکشن مہم بھی چلائیں اور جب نیب بلائے تو پیش بھی ہوں، نوٹس دعوت نامے نہیں ہیں تحقیقات کے لیے قانون کے مطابق بھجوائے جارہے ہیں۔

بلاول نے پیپلز پارٹی کا منشور پیش کر دیا، جمہوریت اور معیشت مضبوط کرنے کا عزم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلر پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی جڑیں گہری کرنا ہماری پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بطور پارٹی سربراہ اپنا پہلا منشور پیش کیا جو مجموعی طور پر پارٹی کا گیارہواں منشور ہے۔پیپلز پارٹی کا پہلا منشور 1967 میں ذوالفقار علی بھٹو نے پیش کیا تھا۔پیپلز پارٹی کے موجودہ منشور کا نام ’ بی بی کا وعدہ نبھانا ہے، پاکستان کو بچانا ہے‘ رکھا گیا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا ہر شعبہ استحصال کا شکار ہے لیکن ہم دنیا میں پاکستان کی جائز حیثیت بحال کرائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان مفلوج ہو چکا ہے، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کے باوجود پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر تمام ادارے تباہ کر دیے گئے اور پارلیمنٹ خاموش تماشائی بن کر ریاست و معیشت کو لاحق خطرات کو دیکھتی رہی لیکن ہم ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں گے اور پارلیمنٹ اور دیگر ادارہ جاتی ڈھانچوں کو مضبوط بنائیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کے وقار پر سمجھوتا نہیں کریں گے اور دنیا کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات رکھیں گے، پارلیمان کو خارجہ پالیسی پر اعتماد میں رکھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سلالہ پر حملے کے بعد شمسی ایئربیس کر دیا اور 7 ماہ نیٹو سپلائی بند کی، امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی اور پہلی مرتبہ ایک سپر پاور ملک کو معافی مانگنی پڑی۔
پانی کا مسئلہ
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں پانی کا مسئلہ سنگین ہے، پانی کے مسلے کو حل نہ کیا تو یہ سنگین صورتحال اختیار کر جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام میں شعور اجاگر کرنا ہو گا کہ پانی کی بچت میں بقا ہے، ہم نے جام شورو میں ڈیمز بنائے لیکین ہمیں ملک بھر میں ڈیمز بنانے ہوں گے۔
پیپلزپارٹی پانی کے مسئلے پر کام کر رہی ہے لیکن افسوس ہے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ایک پانی کا منصوبہ نہیں بنا، ہمیں ڈیم بنانے ہوں گے اور ڈرپ اریگیشن کو فروغ دینا ہو گا۔
زرعی اصلاحات اور ٹیکسٹائل
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان کی زراعت کا برا حال ہے لیکن ہم ملک کے کسانوں کی رجسٹریشن کر کے انہیں بے نظیر کسان کارڈ جاری کریں گے، خواتین کسانوں کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ قومی پیداوار میں اضافے کے لیے مقامی کاشتکاروں کو سبسڈی دی جائے گی، یوریا کھاد کی قیمت 500 روپے اور ڈی اے پی کھاد کی قیمت 1700 روپے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کو پاکستانی معیشت میں مرکزی حیثیت حاصل ہے لیکن آج اس شعبے کا برا حال ہے، ہم ٹیکسٹائل کے شعبے کو بحال کریں گے اور ٹیکسٹائل پر زیرو ٹیکس ہو گا۔
صحت کی سہولیات
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی، ٹنڈو محمد خان، مٹھی اور خیرپور میں اسپتال کھولے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کینسر کا علاج متعارف کرایا، بدین میں 8 منزلہ جدید اسپتال قائم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار میں آ کر صحت کی سہولتوں کے نظام کو ملک بھر میں پھیلائیں گے اور پہلی مرتبہ فیملی ہیلتھ پروگرام شروع کیا جائے گا۔
مضبوط جمہوریت
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دشمنوں کی سازشیں جاری ہیں، سالہا سال سے پارلیمنٹ میں غیرحاضر رہ کر ووٹ کو عزت نہیں دی جا سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے سے بھی جمہوریت مضبوط نہیں ہوتی، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر قدعن لگائی جا رہی ہے لیکن پیپلزپارٹی کو سینسر اور ملاوٹ شدہ جمہوریت قبول نہیں ہے، پیپلزپارٹی معیاری جمہوریت کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی۔

طلباءاور ٹریڈ یونینز کی بحالی
چیئرمین پیپلز پارٹی طلباء یونین اور ٹریڈ یونین پر پابندی ختم کی جائیں گی، منشور میں پہلی مرتبہ لونگ ویج کا پیکج متعارف کرایا ہے جس کے تحت کسی کو ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

 

نیب کی انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، شہباز شریف

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) پر انتقامی کارروائیاں کرنے اور انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف نیب کی انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، امیدواروں کی گرفتاریوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا، نیب کو یہ تاثر ختم کرنا چاہیے کہ مسلم لیگ ن اس کے نشانے پر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نیب کی کارروائیوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر شکوک و شبہات پیدا کردیئے ہیں، اس حوالے سے آئین کے آرٹیکل 218 (3) کے تحت الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ انتخابی مہم چلانے کے یکساں مواقع کو یقینی بنایا جائے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے، آئین اور قانون کے تحت جب ہم عوامی عدالت میں پیش ہو چکے ہیں تو عوام کی عدالت کو اپنا فیصلہ کرنے دیا جائے، امید ہے کہ جمہوریت کی روح کے مطابق عوام کی عدالت ہی سب سے بڑی عدالت ثابت ہو گی۔