تازہ تر ین

فرانس کوہراکرسابقہ ہارکابھی بدلہ لیں گے،موڈریچ

ماسکو(اے پی پی)کروشیا کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز میڈفیلڈر کھلاڑی لوکا موڈریچ نے کہا ہے کہ وہ اور انکی ٹیم بھرپور فارم میں ہیں اور فرانس کے خلاف فائنل میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کو شکست دیکر فٹ بال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کی ٹیم ایک مرتبہ عالمی کپ جیت چکی ہے تاہم اس سے ٹیم پر کوئی اثر نہیں پڑتا، انہوں نے کہا کہ انکی متحد ہے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل بھی لوگ انگلینڈ کی فیور میں تھے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ انگلینڈ کی ٹیم ایک مضبوط ٹیم ہے لیکن سیمی فائنل میں پوری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کی ٹیم کے خلاف بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرینگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain