پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو انقرہ کے سرکاری دورے کے دوران ترک مسلح افواج کے اعلیٰ ترین ڈسٹنگوشڈ سروس میڈل سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک عسکری تعلقات کے فروغ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا

