بھارت سے تعلقات میں تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی، وزیرخارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سے تعلقات میں تالی ایک ہاتھ سے تالی نہیں بج سکتی.وزیراعظم عمران خان کے دورہ وزارت خارجہ اور خارجہ پالیسی کی تفصیلات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کی موثر ترجمانی کی جائے گی اور ٹھوس انداز میں دنیا کے سامنے نقطہ نظر پیش کیا جائے گا،اس کے لیے ضروری ہے کہ ملک کے تمام ادارے ایک پیج پر ہوں کیونکہ نئے حالات کے پیش نظر اداروں میں باہمی مذاکرات کا ہونا انتہائی اہمیت اختیار کرچکا ہے۔پاک بھارت تعلقات انہوں نے کہا کہ ملکی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ خطے کا امن ہماری ضرورت ہے ، ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کی کیفیت کسی سے پوشیدہ نہیں، دونوں ممالک کے مابین مذاکرات میں تعطل تھا اور ہے لیکن دیکھنا ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں واضح کہا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہم نے مثبت اشارے دیے ہیں تاہم تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں سے بجتی ہے۔افغان امن عمل وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان کا امن واستحکام پاکستان کے امن کے لیے ضروری ہے، افغان امن مذاکرات کے لیے صدر اشرف غنی نے مثبت اشارہ دیا ہے اب دیکھنا ہے کہ پاکستان اس معاملے میں کس طرح معاون اور مددگار بن سکتا ہے۔پاک امریکا تعلقات انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات سے کوئی غافل نہیں ہمارا طویل باہمی تعلق رہا ہے امریکا کے ساتھ تعلقات کو واپس اس سطح پر لانے اور تعلقات کو وسعت دینے کے لیے ضروری ہے کہ واشنگٹن کی افغانستان میں ضروریات کو سمجھنا ہوگا،امریکی وزیر خارجہ کی 5 ستمبر کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔سی پیک وزیرخارجہ نے سی پیک کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے خطے میں باہمی تعلقات کے حوالے سے بات ہوئی ہے،چین اور پاکستان کی دوستی مثالی ہے اور رہے گی،چین کے وزیرخارجہ 8اور 9 ستمبرکو پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جب وہ آئیں گے تو معاملات میں مزید وسعت اور گہرائی پر بات کریں گے۔سارک فورم انہوں نے کہا کہ سارک ایک اہم فورم ہے لیکن بدقسمت سے ہم اس فورم سے فائدہ نہیں اٹھاسکے، ہماری خواہش ہے کہ سارک فورم کو فعال کیا جائے۔سعودی ایران کشیدگی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، ایرانی وزیرخارخہ نے پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا اور اب وہ 30سے 31 اگست تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

رشی کپور نے اپنی تعریف کرنے والے وکیل ہی کا مذاق اڑادیا

ممبئی(ویب ڈیسک) اپنی شعلہ بیانی کے لیے مشہور اداکار رشی کپور نے ان کی اداکاری کی تعریف کرنے والے وکیل کو بھی شرمندہ کردیا۔رشی کپور کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ”ملک“ کو شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ تاہم ان کے ایک مداح نے ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ”سر میں نے آپ کی فلم”ملک“ دیکھی جس میں آپ نے ایک وکیل کو صورتحال کے پیش نظر مظلوم ظاہر کیا جس پر آپ قابل تعریف ہیں، بحیثیت وکیل میں آپ کو سماجی مسائل اجاگر کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔“اصولاً تو رشی کپور کو اپنے اس مداح کو سراہنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے الٹا اس کی انگریزی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ”بحیثیت وکیل آپ کی انگریزی، گرامر اور املا بہت خراب ہے، میں سمجھ نہیں پارہا کہ آپ کہنا کیا چاہ رہے ہیں، آپ کو اس پرتوجہ دینی چاہیے۔“

”جوانی پھر نہیں آنی 2“ نے پاکستانی شائقین کے دل جیت لئے

کراچی(ویب ڈیسک) عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم”جوانی پھر نہیں آنی 2“ نے باقی دونوں فلموں”لوڈویڈنگ“ اور ”پروازہےجنون“کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر میدان مارلیا۔جوانی پھر نہیں آنی2بڑی عید پر مقامی سینماﺅں میں ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ نے سب سے زیادہ بزنس کرکے میدان مارلیا۔ پاکستان میں فلم نے ریلیز کے پہلے روز 3 کروڑ 22 لاکھ جب کہ پاکستان سے باہر 2 کروڑ17 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ مجموعی طور پر”جوانی پھر نہیں آنی2 “ 5 کروڑ 39 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔پرواز ہے جنون اداکار حمزہ علی عباسی، احد رضا میر اورہانیہ عامر کی فلم”پرواز ہے جنون“کو بھی شائقین نے بے حد پسند کیا، فلم اپنے موضوع کے اعتبار سے پہلے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی تھی۔ لوگوں کو حمزہ علی عباسی اور ہانیہ عامر کی کیمسٹری پسند آگئی اور فلم ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ79 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔لوڈ ویڈنگ اداکار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات اس بار اپنا جادو دکھانے میں ناکام رہے۔ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی تینوں فلموں میں سے”لوڈ ویڈنگ“سب سے کم بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ریلیز کے پہلے روز فلم نے صرف 90 لاکھ روپے کمائے ہیں تاہم امید کی جارہی ہے کہ فلم ویک اینڈ پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

پاکستان کا سلمان خان ہوں، فہد مصطفیٰ

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ پچھلے 4 سال سے میری فلمیں عید پر ریلیزہورہی ہیں لہٰذا معذرت کے ساتھ کہنا چاہوں گا کہ میں پاکستان کا سلمان خان ہوں۔حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی دونوں فلموں ”جوانی پھر نہیں آنی2“اور”لوڈ ویڈنگ“ سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔فہد مصطفیٰ نے عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کے بزنس پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کہا میں پروڈیوسر نہیں ہوں لہٰذا مجھے بزنس کے حوالے سے اتنی تشویش نہیں ہے تاہم میرے لیے سب سے بڑا چیلنج دونوں فلموں میں مختلف نظر آنا تھا کیونکہ دونوں فلموں میں میرا کردار ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے۔فہد مصطفیٰ نے کہا ”فلم جوانی پھر نہیں آنی2“کی کاسٹ بہت بڑی ہے لہٰذا اگر فلم باکس آفس پراچھا رسپانس نہیں دیتی تو میرے لیے زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ اس کا اثر پوری کاسٹ پر ہوگا۔ تاہم فلم”لوڈویڈنگ“میں میرا مرکزی کردار ہے اور کاسٹ میں بھی زیادہ لوگ نہیں ہیں لہٰذا اگر”لوڈ ویڈنگ“ شائقین کو پسند نہیں آتی تو سارا ملبہ مجھ پر گرے گا لہٰذا میں ”جوانی پھر نہیں آنی2“سے زیادہ فلم”لوڈویڈنگ“کے لیے فکر مند ہوں۔انٹرویو کے دوران فہد مصطفیٰ نےمذاق کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 4 سال سے میری فلمیں عید پر ریلیزہورہی ہیں لہٰذا معذرت کے ساتھ کہنا چاہوں گا کہ میں پاکستان کا سلمان خان ہوں۔واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم”جوانی پھر نہیں آنی 2“باقی دونوں فلموں”پرواز ہے جنون“اور”لوڈویڈنگ“سے اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

سلمان خان سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ”ریس3“ کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا گیا ہے جس کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے سلمان خان نے شائقین سے فلم دیکھنے کی اپیل کی اور کہا ”زندگی کی اس ریس میں کون آگے بڑھتا ہے؟“سلمان خان کے مداحوںنے”ریس3“ دیکھنا تو دور الٹا سلمان خان کا مذاق اڑا دیا اور کہا ”ریس3“ اتنی ری فلم ہے کہ اسے دیکھنے کا مطلب وقت اور پیسے ضائع کرنا ہے۔ ایک صارف نے سلمان خان کی ٹوئٹ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کی فلم”ریس3“ دیکھ کر زندہ رہنا مشکل ہے، میں یہ فلم دیکھے بغیر بھی زندہ رہ سکتاہوں۔ایک صارف نے ”ریس3“ کو بے حد بری فلم قراردیتے ہوئے کہا بہت مشکل سے ہم نے فلم ایک بار دیکھی ہے اب دوبارہ دیکھنے کی طاقت نہیں بچی۔واضح رہے کہ سلمان خان، بوبی دیول اورجیکولین فرنینڈس کی فلم”ریس3“ 2018 کی بدترین فلم قرار پائی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کیخلاف کون سازشیں کررہا ہے، جان کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سازی اور عمران خان کا وزیراعظم بن جانا مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی مخالفین کے لیے ناقابل قبول ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد سے ہی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پراپیگنڈانے اور سازشوں کی منصوبہ بندی شروع ہو گئی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی بھی طرح پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں خامیاں نکال کر حکومت کو کمزور کیا جا سکے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بدنام کرنے اور عوام میں ان کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے لیے اپنی منصوبہ بندی مکمل کر کے اس منصوبہ بندی پر باقاعدہ پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔پنجاب بھر میں موجود مسلم لیگ ن کے چیئرمین کو زبانی ہدایات دی گئی ہیں کہ عید الاضحٰی پر صفائی کے انتظامات میں حصہ نہ لیا جائے اور گندگی پھیلنے پر اپنے کارکنوں کے ذریعے پراپیگنڈا کرنا ہے کہ کیا یہ تبدیلی ہے ؟ با وثوق ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنی وفادار بیوروکریسی کے ذریعے بھی یہ کام شروع کروا دیا ہے اور اسی لیے جگہ جگہ قائم غیر قانونی بکر منڈیوں کے خلاف ٹاو¿ن، تحصیل اور ضلعی سطح پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔یہ منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ عید کے تینوں روز قربانی کے جانوروں کی اوجڑیاں، چارہ اور دیگرآلائشیں اٹھا کرتلف نہ کی جائیں مسلم لیگ ن کے چیئرمین کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ صفائی کے حوالے سے نہ تو کوئی اجلاس بلوائیں اور نہ ہی کسی قسم کا تعاون کریں، کوئی مسئلہ لے کر آئے تو کہا جائے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ترقیاتی کام بند کروا دیئے ہیں۔اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی طور پر نقصان پہنچایا جائے گا۔

وہی ہوا جس کا امکان تھا۔۔نجم سیٹھی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈلے گا

اسلام آباد (نیا اخبار رپورٹ) حکومت نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع کردیا، وزیراعظم نے اس حوالے سے وزارت داخلہ کے حکام سے مشاورت بھی کی ہے، نجم سیٹھی کے خلاف کچھ مالی امور کی تحقیقات ہورہی ہیں، ایف بی آر اور بورڈ سے تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں، یاد رہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے نجم سیٹھی کو کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

ماشااللہ ۔۔۔حج کے دوران میدان عرفات میں بچے کی پیدائش

مکہ (خصوصی رپورٹ)سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں وقوف کے وقت ایک اردنی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایک اردنی حاجن کو زچگی کی تکلیف شروع ہونے کے بعد جبل الرحمت کے ہسپتال لایا گیا جہاں اس نے بچے کو جنم دیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ماں اور بچے کو ہرممکن طبی سہولت مہیا کی گئی ہے اور دونوں کی صحت تسلی بخش ہے۔ والد نے بیٹے کا نام جبل الرحمت ہسپتال کے ڈائریکٹر کی نسبت سے ’وضاح‘ رکھا ہے۔ سعودی وزرات صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ میدان عرفات میں ایک بچے کی ولادت ہوئی ہے اور نومولود کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے۔

انتہا پسند مودی کے دیس میں کیرالہ کی مسجد ہندوﺅں کی پناہ گاہ

مالا پرم،کیرالہ(نیٹ نیوز) سیلاب سے بے گھر ہونے والے ہندو متاثرین کو ضلع مالاپرم کی ایک مسجد میں پناہ دی گئی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق مسلمانوں نے سیلاب میں متاثرہ دو مندروں کی صفائی میں بھی مدد کی ہے۔ شمالی مالاپرم کے گاﺅں چھلیانہ کی جامعہ مسجد متاثرین کیلئے امدادی کیمپ کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ بچوں، عورتوں اور بوڑھوں پر مشتمل 17 ہندو خاندانوں کو مسجد میں سونے کی جگہ دی گئی ہے جبکہ انہیں واپسی پر تیار کھانا، چاول، دالیں اور دیگر ضروریہ اشیاءفراہم کی گئیں۔ گاﺅں کی پنچایت کے سربراہ کے مطابق مسجد میں پناہ لینے والے 78 متاثرین میں اکثریت ہندوﺅں کی تھی۔

اگر غور کریں تو اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو آپ کے رونگٹے کھڑے کردے گا

آءر لینڈ(ویب ڈیسک)اس تصویر میں آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں واقع کپڑوں کی مل کے باہر 15 خواتین اپنے یونیفارم میں موجود ہیں، اس تصویر کو پہلی نظر میں دیکھیں تو ایسا کچھ نظر نہیں آتا جسے دیکھ کر کوئی خوفزدہ ہو، تاہم اگر غور کریں تو اس میں کچھ ایسا ہے جو آپ کے رونگٹے کھڑے کردے گا۔کیا آپ کو ان خواتین ورکرز کے درمیان ایک ’بھوت‘ نظر آیا؟اگر نہیں، تو ہم آپ کی مدد کرتے ہیں، اس تصویر میں دائیں جانب موجود بیٹھی خواتین کو دیکھیں، ان کے کندھے پر کسی کا ہاتھ موجود ہے، تاہم ہہ ہاتھ ان کے درمیان موجود کسی خاتون کا نہیں کیوں کہ سب نے اپنے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔ یہ تصویر انیس سو میں اتا ری گءی۔