تازہ تر ین

مٹی میں اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت ،جان لیوا جراثیم موجود ہو نے کا انکشا ف

الینوائے: (ویب ڈیسک)سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ مٹی میں پائے جانے والے جرثوموں میں بھی اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگئی ہے۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مٹی میں پائے جانے والے بیماریوں کے موجب جرثوموں نے اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا کرلی ہے۔فیوچریٹی میں شائع ہونے والے ایک مقالے کے مطابق نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے پروفیسر ایرک ہارٹ مین نے کھیل کے 42 میدانوں سے نمونے حاصل کیے۔ ان نمونوں کا لیبارٹری میں تجزیہ کیا گیا تو تشویشناک انکشاف ہوا۔نمونوں سے حاصل ہونے والے حیران کن نتائج سے پتہ چلا کہ مٹی میں پائے جانے والے بہت سے جرثومے جیسے ٹرکلوسان نے اپنی جین میں تبدیلی کرلی ہے جس سے ان جراثیم پر اینٹی بایوٹکس کا اثر ختم ہوگیا ہے۔مٹی میں کئی جان لیوا جرثومے پائے جاتے ہیں، کسی حادثے کے نتیجے میں سڑک یا میدان میں گرنے والے شخص کو چوٹ لگ جائے تو کھال ادھڑ جانے کی صورت میں یہ جراثیم جسم کے اندر داخل ہوجاتے ہیں۔اس قسم کے حادثے میں اگر فوری طور پر تشنج Tetanus کا انجیکشن نہ لگوایا جائے تو یہ جراثیم قوت مدافعت کو بری طرح نقصان پہنچاتے ہوئے انسان کی ہلاکت کا سبب بن سکتے ہیں۔ایسی صورت حال میں اگر جراثیم اینٹی بایوٹکس کا اثر ختم ہوجائے تو موت کی شرح میں ہولناک اضافے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ صرف امریکا میں سالانہ 25 ہزار ا?دمی اینٹی بایوٹکس کی مزاحمت کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain