Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مصر کو ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ سے قبل سیٹل کی پرواز سے روک دیا گیا
    • اسرائیل جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھے گا
    • محمد یوسف کی کوششوں سے 12 قریبی رشتہ داروں نے اسلام قبول کر لیا
    • براہموس سپرسونک میزائل ڈیل، بھارت اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات جاری
    • ایران کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ تکنیکی مذاکرات مکمل
    • ہالینڈ نے ورلڈ کپ سائیکل میں 20 گول کر لیے (16 کوالیفائرز، 4 فائنلز)
    • اسٹوکس اور ایٹکنسن تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ اسکواڈ میں شامل ہو گئے
    • پاکستانیوں نے 5 دن میں 300 ارب ایرانی ریال خرید لیے
    • لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آصف زرداری کی منی لانڈرنگ کیس منتقلی پر حکم امتناعی کی درخواست مسترد

    By Daily Khabrainمارچ 19, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    zardari
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کے خلاف اپیل پر ڈی جی نیب کو 26 مارچ کے لئے نوٹس جاری کردیئے جب کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی فوری حکم امتناعی سے متعلق دائر درخواستیں مسترد کردیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے روبرو میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کیخلاف سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی اپیلوں کی سماعت کی۔`آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بینکنگ کورٹ نے مروجہ قوانین کے برخلاف کیس منتقلی کی درخواست منظور کی۔ سپریم کورٹ نے اس کیس کو راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا ہی نہیں تھا۔ سپریم کورٹ نے صرف نیب کے 16 ریفرنسز اسلام آباد دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس نے فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیا کہ آپ کا کیس کیا ہے۔ یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ اس پر آپ کیا کہیں گے۔ فاروق ایچ نائیک ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ صرف نیب کے 16 ریفرنسز سے متعلق ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی؟ سپریم کورٹ نے تو لکھ دیا کہ ہم کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب کیا بچتا ہے۔ یہ بتائیں نیب کس قانون کے تحت ضمنی چالان پیش کر سکتا ہے۔عدالت عالیہ نے ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے انور مجید اور عبدالغنی کی اپیلوں پر بھی نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے بینکنگ کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی فوری حکم امتناعی سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں۔سماعت کے بعد آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ عدالت نے نیب حکام کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ میں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ تمام ریکارڈ منگوایا جائے لیکن عدالت نے میری استدعا مسترد کردی۔
    عبوری ضمانت منظور
    دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر سابق صدر بھی سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ان کے موکلین کو نیب کی طرف سے کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ہے، ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے نیب انکوائری میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 10 روز کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      محمد یوسف کی کوششوں سے 12 قریبی رشتہ داروں نے اسلام قبول کر لیا

      پاکستانیوں نے 5 دن میں 300 ارب ایرانی ریال خرید لیے

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.