Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور ہائیکورٹ، پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ’وفاق ‘ اوگرا کو نوٹس جاری
    • وزیراعظم نے عوامکے دکھ کا احساس کرتے ہوئے ریلیف پیکج دیا وفاقی وزیر
    • اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنی فٹنس اور روٹین سے جنون کی حد تک لگائو
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • پٹرول مہنگا، 70فیصد ٹرانسپورٹ بند، مارکیٹوں میں اشیاء کی قلت کا خدشہ
    • پنجاب کی جامعات میں سربراہان کی تعیناتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:گورنر پنجاب
    • ہم جمہوریت اور ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں:بیرسٹر گوہر
    • ہمیں احتجاج کا کوئی خوف نہیں ‘ حکومت ان سے نمٹنے کیلئے تیار ہے:عابد شیرعلی
    • باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
    • ڈسٹری بیوٹیشن کمپنیز کی جانب سے مہنگی بجلی خریداری کا انکشاف
    • ‘ PTIملتان پولیس کا آپریشن کے مزید 2کارکن گرفتار’ تعداد 21 ہوگئی
    • لاہور ہائیکورٹ’آتشزدگی واقعات روکنے بارے درخواست6اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنیکی ہدایت
    • ہائیکورٹ: قانونی معاونت کیلئے سلمان رضا ‘ جنید جہانگیر کی درخواست پر سیکرٹری وفاقی وزارتِ خارجہ کو 15روز میں فیصلہ کرنیکا حکم
    • بینکاری شعبے کی بیلنس شیٹ میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا:سٹیٹ بینک
    • پاکستان پر بھاری جرمانہ 11 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائٹس بھی کٹ گئی
    • اینٹی کرپشن کا ڈر، دس روز سے پٹوار خانے بند، لاہور میں ریونیو امور ٹھپ
    • ایم کیو ایم انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں بھرپور پاور شو کریگی:مصطفی کمال
    • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابل تحسین ہے: سرفراز بگٹی
    • آسٹریا نے ایران کے محمد اسلامی کو ویانا آنے سے روک دیا
    • مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، مقصد امن و استحکام ہے: سیکرٹری خارجہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سعودی عرب: سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

    By Daily Khabrainاپریل 9, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ابو حدریہ (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 گرفتار ہوگئے۔سعودی پریس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں پریزیڈنسی آف اسٹیٹ سیکیورٹی کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ ابو حدریہ کے مقام پر مشرقی صوبے کو بحرین اور کویت سے ملانے والی ہائی وے پر دہشت گردوں کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔مشرقی صوبے کی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں صدارتی اہلکاروں کو ابو حدریہ کے مقام پر ایس یو وی گاڑی میں 4 دہشت گرد نظر آئے۔سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کا جب راستہ روکا اور انہیں ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا تو انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے جواب میں اہلکاروں نے بھی ان پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔گاڑی کو نقصان پہنچنے پر دہشت گرد قریبی گیس اسٹیشن کی طرف بھاگے اور وہاں دستی بم حملہ کیا، اس حملے کا مقصد ان کا اپنی طرف سے توجہ ہٹانا تھا تاکہ وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے چنگل سے فرار ہوسکیں۔رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا جس کے لیے انہوں نے ٹینکر ٹرک اسلحہ کے زور پر چھینا تھا۔سیکیورٹی اہلکار ایک دیگر گیس اسٹیشن سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر ٹینکر ٹرک کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔آپریشن کے دوران 2 مطلوب افراد ماجد علی عبدالرحیم الفرج اور محمود احمد علی الزرع ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 2 گرفتار افراد کا نام سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے سامنے نہیں لایا گیا۔ترجمان کے مطابق ’2 افراد کو تحقیقات کے لیے گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کی شناخت فی الحال سامنے نہیں لائی جائے گی‘۔ان کا کہنا تھا کہ تمام دہشت گرد اس سے قبل القطیف کے علاقے میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھے۔واقعے کے دوران ایک بحرینی خاتون اور ایک پاکستان شہری سمیت دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ملزمان کی گاڑی سے 8 مشین گن، 2 پستول، 2 بڑے بم، ایک آڈیو بم، ایک جعلی بحرینی شناختی کارڈ، 66 ہزار 178 ریال، 126 مشین گن کی گولیاں، 15 پستول کے راﺅنڈ بر آمد ہوئے۔اسٹیٹ سیکیورٹی پریزیڈنسی کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو روکنے اور ان کی غیر ملکی ایجنڈا کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ

      ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق

      بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.