تازہ تر ین

حکومت کی ایک اور اتحادی جی ڈی اے بھی ناراض

اسلام آباد:  مہنگائی آسمان کو چھورہی ،حکومت نے مایوس کیا، مشکل میں حال تک نہ پوچھا:پیر پگارا 18ویں ترمیم کا یہ مطلب نہیں کہ وفاق کتے کے کاٹے کی ویکسین بھی نہ دے :گفتگوحکومت کی ایک اوراتحادی جی ڈی اے بھی ناراض، وفاقی حکومت کے ساتھ فاہمت پرنظرثانی کرنے کا عندیہ دے دیا ۔جی ڈی اے اورمسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے ،حکومت سازی میں وفاقی حکومت کی اس لئے مدد کی تھی کہ سندھ حکومت پراعتماد نہیں تھا مگروفاقی حکومت نے مشکل وقت میں کبھی حال ہی نہیں پوچھا،مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے ،سندھ کے لوگوں کو وفاقی حکومت نے مایوس کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائشگاہ پرمنعقدہ جی ڈی اے کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں پیرصاحب پگارا کی زیرصدارت جی ڈی اے کی کورکمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیرصدر الدین شاہ راشدی،علی گوہر خان مہر،ایاز لطیف پلیجو،مرتضیٰ خان جتوئی،سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا،سید مظفر حسین شاہ،ارکان سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی ،نند کمار گوکلانی ،عبدالرزاق راہموں ،ڈاکٹر صفدر عباسی،سردار عبدالرحیم ودیگررہنماؤں نے شرکت کی ۔اجلاس میں سندھ میں عوامی اجتماع ،ضلعی سطح پر جی ڈی اے کی تنظیم سازی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے رابطہ عوام مہم شروع کرنے پرمشاورت کی گئی ۔پیرپگارا نے کہا اٹھارہویں ترمیم کا مطلب یہ نہیں کہ وفاق صوبے کوتنہا چھوڑدے ،کتے کے کاٹے کے انجکشن بھی صوبائی حکومت کونہ دیئے جائیں ۔a


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain