صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئیں۔ان نیوز ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری اپنے بہنوئی کے چہلم میں آئیں تھیں جہاں یہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔واقعے کی تفصیلات سے متعلق یہ بات سامنے آئی کہ رکن سندھ اسمبلی پر فائرنگ کا واقعہ نوشہرہ فیروز کے گاؤں دریا خان مری میں پیش آیا، جہاں وہ اپنے بہنوئی زاہد کھوکھر کے چہلم میں گئیں تھیں کہ ان پر ان کے قریبی رشتے دار نے فائرنگ کردی۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر زمین کے تنازع پر پیش آیا اور شہناز انصاری کو 5 گولیاں لگیں