تازہ تر ین

بلاول کی گرفتاری کا امکان ،آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

لاہور (خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی اندرونی اختلافات کا شکار ہوگئی ۔بلاول بھٹو کی نیب میں گرفتاری کا امکان آصفہ بھٹو بیرون ملک جانے کےلئے تیار واپسی صنم بھٹو کے ساتھ ہوگی پارٹی کو بچانے کےلئے بھٹو خاندان کویکجا کرنے کا پلان تیار،آصفہ بھٹو کوسیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ اس بارے تمام سیاسی قائدین کو اگاہ کردیا گیا ہے زرائع ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا دیگرصوبوں کی طرح سندھ میں بھی گراف کم ہونے لگا ہے عوام اور سیاسی پارٹی نمایندے بھی زرادری پر لگے کرپشن داغ کی وجہ سے پریشان ہیں زرائع کے مطابق اس وجہ سے اندرونی اختلافات شدد اختیار کر گئے ہیں اس حوالے سے زرادری کے قریبی ساتھیوں نے آصف علی زرادری کا مشورہ دیا ہے کہ اپ پارٹی سے علیحدہ ہوجائیں اور بھٹو خاندان کو ایک کریں ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آصفہ بھٹو بیرون ملک مقیم صنم بھٹو کے پاس جارہی ہیں اور ان کو ساتھ لے کر واپس ائیں گی تاکہ خاندانی اختلافات کو ختم کیا جائے صنم بھٹو خاندانی اختلافات ختم کرانے کےلئے پل کا کردار ادا کریں گی فاطمہ بھٹو ،جونئر ذوالفقارعلی بھٹو و دیگر خاندانی لوگوں کو یکجا کرنے کی کوشش کی جائیگی اس حوالے سے بھٹو کے پرانے دوستوں کو بھی اکٹھا کیا جائیگا تاکہ پارٹی کو مضبوط کیا جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain