تازہ تر ین

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی دن میں مزید 50 افراد جاں بحق

1740 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبہ پنجاب میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 55 ہزار 878 ہو گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی دن میں مزید 50 افراد جاں بحق۔ 1740 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبہ پنجاب میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 55 ہزار 878 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں فزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعداد وشمار کے مطابق 1740 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 55 ہزار 878 ہو گئی ہے۔

ی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ روز 50 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبہ پنجاب میں مہلک کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 1081 ہو چکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain