Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا
    • پنجاب کا 8 ارب روپے کی لاگت سے جنگلات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان۔
    • "آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات آج مشہد میں ادا کی جائیں گی۔”
    • دنیا میں کوئی بھی طاقت یا شخص ریاستِ پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتا
    • پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا
    • ایران کا اقوام متحدہ میں امریکی حملوں پر احتجاج
    • پاسدارانِ انقلاب کا عزم، عاق تکیہ پل پر امریکی حملے کا ’تباہ کن‘ جواب دیں گے
    • مراکش کو بڑا دھچکا، سیباری ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر
    • پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کا دعویٰ، ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا
    • ایران کی وارننگ، امریکا کی مدد کرنے والے ممالک نتائج بھگتیں گے
    • پاکستانی برانڈ رستہ کا سیالکوٹ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سازوں کو خراجِ تحسین
    • لاپتا K2 ایئرویز کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں مل گی
    • سبی میں گرمی کی شدت 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گئی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی آئی اے نے 52 ملازمین کو فارغ کردیا

    By Daily Khabrainجولائی 4, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جعلی یا ڈگری میں ردو بدل، قواعد کی خلاف ورزی میڈیا کو غیر مجاز طور پر سرکاری معلومات فراہم کرنے کے الزامات پر 52 ملازمین کو فارغ کردیا۔رپورٹ کے مطابق ادارے کی جانب سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھرپور لگن اور عزم کے اظہار پر 11 ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے۔قومی ایئرلائن نے قومی اسمبلی میں اس انکشاف کے بعد کہ کچھ پائلٹس کی ڈگری مشکوک ہےحال ہی میں اپنے 140 پائلٹس کو گراو¿نڈ (ذمہ داریوں سے عہدہ برآ) کردیا تھا۔پی آئی اے کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ سے ملازمین کو ارسال کردہ خطوط میں کہا گیا کہ ’نظم و ضبط کسی بھی ادارے کے انتہائی اہم چیز ہے جو ملازمین کو پابند کرتا ہے اور انہیں ادارے کے قواعد پر عملدرآمد کی ترغیب دیتا ہے اسلیے محنتی اور وفادار ملازمین کو سراہنا اور قانون کے مطابق غیر جانبدار انکوائری میں قصورار پائے گئے ملازمین کو سزا دینا ضروری ہے‘۔مراسلے کے مطابق 25 ملازمین کو جعلی/بوگس/ ردو بدل والی ڈگری اور دستاویزات پر برطرف کیا گیا جبکہ 21 طویل عرصے تک غیر حاضر رہنے پر فارغ ہوئے جبکہ ایک ملازم کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر نوکری سے نکالا گیا۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ غیر مجاز طور پر سوشل اور مین اسٹریم میڈیا میں سرکاری معلومات فراہم کرنا 2 ملازمین کی برطرفی کا سبب بنا۔اس کے علاوہ دیگر 2 ملازمین کو قواعد کی خلاف ورزی پر عہدے کی تنزلی اور ایک کو ڈیوٹی سے غیر حاضری پر تنخواہ میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔اس ضمن میں ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ انتظامیہ نے 11 ملازمین کو بہترین پیشہ ورانہ رویہ اپنانے اور محنت و لگن سے کام کر نے پر تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ ادارے میں سخت نظم و ضبط یقینی بنارہی ہے اور اس کے ساتھ ہی ملازمین میں پیشہ ورانہ رویے اور محنت سے کام کرنے کا اعتراف بھی کررہی ہے۔خیال رہے کہ پی آئی اے کو جعلی یا مشکوک ڈگری کے حامل پائلٹس کے حوالے سے پہلے ہی سخت مشکل کا سامنا ہے۔ان مشکلات کا آغاز زیر ہوا بازی غلام سرور خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں طیارہ حادثے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے دیے گئے اس بیان سے ہوا کہ پی آئی اے کے 860 میں سے 262 یعنی تقریباً 30 فیصد پائلٹس ایسے ہیں جن کے لائسنسز جعلی ہیں جنہوں نے خود امتحان نہیں دیا ان کافلائنگ کا تجربہ ہی نہیں۔بعدازاں خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ ادارے میں 28 پائلٹس کے جعلی لائسنس کی تصدیق ہوچکی ہے۔اسی روز پی آئی اے انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے اپنے 150 پائلٹس کو گراو¿نڈ کرنے (کام کرنے سے روکنے) کا فیصلہ کیا تھا اور بعد میں ایک بیان سے واضح کیا کہ جعلی یا مشکوک ڈگری کا معاملہ صرف پی آئی اے سے منسلک نہیں ہے۔وفاقی وزیر کے بیان کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرونِ ملک بھی انتہائی توجہ حاصل ہوئی اور سب سے پہلے ویتنام کی سول ایوی ایشن نے مقامی ایئرلائنز میں کام کرنے والے تقریباً 20 پائلٹس کو معطل کردیا تھا۔تاہم اس کے بعد سب سے بڑا دھچکا قومی ایئرلائن کو اس وقت لگا جب یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف

      عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی

      پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.