تازہ تر ین

پب جی کا جنون، نوجوان نے گھر والوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی

لاہور میں پب جی کے شوقین اور نشے کے عادی ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بہن، بھائی اور بھابھی سمیت 4 افراد کی جان لے لی ، ماں شدید زخمی ، ملزم گلی میں گولیاں چلاتا رہا ، پڑوسیوں کے گھر میں گھس کر بھی فائرنگ کی۔

بپ جی گیم اور آئس کے نشے کی لت ،  نواں کوٹ میں 30 سالہ بلال نے  گھر والوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،  ملزم بلال نے شروعات بھائی،  بھابھی،  ماں اور بہن  پر گولیاں چلا کر کی۔بھائی جان بچانے کے لیے باہر بھاگا ،   دوست نے بچانے کی کوشش کی تو ایک  گھر میں گھس کر اس پر بھی گولیاں چلادیں ۔

جی این این کے مطابق  فائرنگ کےواقعے میں ملزم کا بھائی علی ، بہن ماریہ ،بھابھی عظمی اور دوست زاہد جاں بحق ہو گئے ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ آئس کا نشہ اور پب جی کی لت واقعے کے محرک بنے ہیں ۔پولیس نے ملزم بلال کو موقع سے گرفتار کرلیا ،جناح ہسپتال میں زیر علاج زخمی ماں کی حالت تشویشناک ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain