Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا نے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے شروع کردیے
    • شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع
    • جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے خلا میں پراسرار مالیکیول دریافت کر لیا
    • چین کا برقی راکٹ لانچ سسٹم خلائی سفر کے اخراجات کم کرنے کے قریب
    • مصنوعی ذہانت نے سپر کنڈکٹرز کی تلاش میں سائنسدانوں کو بڑی کامیابی دلا دی
    • نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع
    • پنجاب حکومت کا لاہور میں 200 سے زیادہ پرائیویٹ اسکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ۔
    • دمشق میں میکرون کے ہوٹل کے قریب دھماکے، کشیدگی میں اضافہ
    • یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا
    • دمشق میں دھماکوں کے بعد میکرون کی شامی صدر سے ملاقات
    • عاصم اظہر کا "آرزو” بھارت میں چھا گیا — دوسرا بڑا چارٹ ہٹ بن گیا
    • حکومت کا 28 مزید سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
    • پنجاب کا الیکٹرک بس چارجنگ نیٹ ورک کے لیے 40 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان
    • زیارت چیک پوسٹ حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید
    • آرامکو نے تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر کر دیں
    • عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملے کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی
    • حماس کا غزہ کی حکومتی باڈی تحلیل کرنے کا اعلان
    • وینزویلا زلزلوں میں ہلاکتیں 3,535 تک پہنچ گئیں، ہزاروں بے گھر
    • ماسکو ریجن پر رات گئے 430 سے زائد ڈرونز کا حملہ
    • ایرانی وزیر خارجہ ارا غچی: دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں ہوں گے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک جا پہنچی، رپورٹ جاری

    By Khabrain Newsدسمبر 27, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس میں مہنگائی میں اضافے کی تصدیق کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    22-2021 کے پہلے 5 ماہ کے دوران برآمدات، درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

    وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ترسیلات زر 9.6 فیصد اضافے سے 12.9 ارب ڈالر ریکارڈکی گئیں-

    اسی دورانیے میں ملکی برآمدات 28.9 فیصد اضافے سے 12.3 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں-

    دوسری جانب  رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملکی درآمدات 64.4 فیصد اضافے سے 29.9 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔

    وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤ نٹ خسارے میں 7.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    جولائی سے اکتوبر تک مالیاتی خسارہ بڑھ کر 587 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔

    جولائی تا نومبر 2021 کے دوران ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 12.3 فیصد کمی سے 79 کروڑ 77 لاکھ ڈالر رہی، ملک میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 455.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق دسمبر کے تیسرے ہفتے تک  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر   23 ارب 86 کروڑ ڈالر سے زائد رہے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 17 ارب 51 کروڑ ڈالر جب کہ  کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.45 ارب ڈالر رہے۔

    آؤٹ لک رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 178.12 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

    ٹیکسوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں ٹیکس ریونیو 36.8 فیصد اضافے سے 2319.1 ارب روپے رہا، جولائی سے اکتوبر میں نان ٹیکس آمدنی 5.4 فیصد اضافے سے 452 ارب رہی۔

    مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد

    وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران مہنگائی کی سالانہ شرح 9.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، نومبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    بڑی صنعتوں کی ماہانہ شرح نمو منفی

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے اکتوبر میں 3.6 فیصد تک رہی، اکتوبر میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو  منفی 1.2 فیصد تک رہی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      پنجاب حکومت کا لاہور میں 200 سے زیادہ پرائیویٹ اسکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ۔

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.