تازہ تر ین

ہم 25 مئی کو نہیں بھولیں گے، سب کو حساب دینا ہوگا، بابر اعوان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممتاز قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم 25 مئی کو نہیں بھولیں گے، ان سب کو حساب دینا ہوگا، پنجاب میں رول آف لاء آ رہا ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب میں وہ کیس بھی کھلے گا جو ماڈل ٹاؤن کے اثرو رسوخ سے بند ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے احساس پروگرام پر اپنی تصویر نہیں لگائی، عمران خان کو بلیک میلنگ سے بچانے کے لیے دو تہائی اکثریت دینا ہو گی۔
سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا کہ آج دنیا میں پیٹرول سستا ہے لیکن پاکستان میں مہنگا ہے، یہ پاکستان کو نہیں اپنی دولت بچانے کے لیے آئے تھے۔
بابر اعوان نے کہا کہ اگر چاہتے ہو کہ پاکستان خود مختار رہے تو عمران خان کو واپس لانا ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain