Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے
    • اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ ساڑھے 4 لاکھ روپے کے قریب گیا
    • پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی پیش گوئی
    • کیپ وردے کے ووزینہ دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے گول کیپر بن گئے
    • محسنی اژه‌ای دوبارہ ایران کے عدلیہ سربراہ مقرر
    • جاپان سے منسلک 10 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نکل گئے
    • اُن لوگوںکو 21 توپوں کی سلامی جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں”آپ زندہ ہیں”:وسیم اکرام
    • میرے بعد دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اچھے گلوکار ہیں،چاہت فتح علی
    • لینڈ سلائیڈ کے باعث قراقرم ہائی وے بند، سیاح پھنس گئے
    • کیف پر روسی حملہ، 7 افراد ہلاک، رہائشی عمارتیں متاثر
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل
    • سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب
    • شام میں داخل ہونے کی کوشش، 100 سے زائد آبادکار گرفتار
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    برطانوی وزیراعظم کا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقلی پر غور

    By Khabrain Newsستمبر 23, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: (ویب ڈیسک) نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کر رہی ہیں۔
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپیڈ سے ملاقات میں بتایا کہ ان کی حکومت اسرائیل میں برطانوی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
    ملاقات کے بعد وزیراعظم یائر لیپیڈ نے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کو اپنی ٹوئٹ میں اسرائیل دوست قرار دیتے ہوئے لکھا کہ برطانوی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے لیے غور کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں۔
    اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اتحادی ہونے کی حیثیت سے دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
    خیال رہے کہ اسرائیل نے 1967 کو یروشلم کے مشرقی حصے پر قبضہ کیا تھا اور اسے اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے تاہم عالمی سطح پر اسے کبھی تسلیم نہیں کیا گیا اور ہمیشہ سے یہ متنازع معاملہ ہی رہا ہے۔
    یہی وجہ ہے کہ اسرائیل میں تقریباً تمام ہی ممالک کے سفارت خانے تل ابیب میں ہیں تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر 2017 میں امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرکے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا۔
    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد پیراگوئے نے بھی اپنا دارالحکومت یروشلم منتقل کیا لیکن بعد ازاں دوبارہ تل ابیب لے آئے تھے۔
    واضح رہے کہ فلسطینیوں کا بھی دعویٰ ہے کہ ان کی مستقبل کی آزاد اور خود مختار ریاست فلسطین کا دارالحکومت یروشلم ہی ہوگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی

      محسنی اژه‌ای دوبارہ ایران کے عدلیہ سربراہ مقرر

      جاپان سے منسلک 10 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نکل گئے

      تازہ ترین

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.