تازہ تر ین

رواں سال کا آخری چاند گرہن کل ہوگا

کراچی: (ویب ڈیسک) رواں سال کا آخری چاندگرہن کل ہوگا جسے پاکستان میں جزوی طورپردیکھا جاسکےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چاندگرہن کا آغازشام 5بجکر56منٹ جبکہ اختتام 6بجکر56منٹ پرہوگا۔
چاندگرہن ملک کے مختلف شہروں میں مختلف اوقات کے دوران دیکھاجسکے گا۔اسلام آباد میں شام 5بجکر6منٹ،لاہورمیں 5بجکر5منٹ پرچاند گرہن شروع ہوگا۔
پشاورمیں چاند گرہن کا آغاز 5بجکر12منٹ،کوئٹہ میں 5بجکر38منٹ،گلگت میں 4بجکر57منٹ جبکہ مظفرآباد میں 5بجکر4 منٹ پرہوگا۔
پاکستان میں چاند گرہن کا اختتام 6بجکر56منٹ پرہوگا جس کا سب سے ذیادہ مشاہدہ گلگت میں 74.54فیصد، لاہور میں 62.96فیصد،مظفرآباد میں 65.20فیصد،اسلام آباد میں 61.01فیصد، کراچی میں 00.88فیصد،پشاورمیں 52.55فیصد جبکہ کوئٹہ میں 14.06فیصد ہوگا۔
ایشیا،آسٹریلیا،شمالی امریکا،شمالی ومشرقی یورپ میں مکمل چاندگرہن ہوگا،سال دوہزاربائیس میں 2سورج اور2چاند گرہن ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain