Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو
    • سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
    • ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ
    • کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ
    • GHQ حملہ کیس،شاہ محمود قرشی سمیت120سے زائد ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی
    • یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
    • آلوکی فی ایکڑ آمدنی دوسری فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ ہوتی ہے،رپورٹ
    • فشریز ٹریننگ سب سنٹرراولپنڈی میں آن لائن ٹرینگ کورس کا آغاز 12 اکتوبرکو ہو گا
    • کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ ا تھارٹی میں اجلاس
    • اٹک میں پروگرام ” دھی رانی” کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
    • خواتین کی معاشی خودمختاری پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری: صدر ICCI
    • NHA کو مانسہرہ سے ناران ماڈل شاہراہ کی فیزیبلٹی تیار کرنیکی ہدایت
    • دو وثیقہ نویسوں کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
    • DCاٹک کا شہر کا دورہ، جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا
    • ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس
    • اٹلی کے ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں وصول کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لیکر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابتہونے پر موت کی سزا سنادی گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انڈے کی سفیدی اور کاربن پرمشتمل واٹر اور پلاسٹک فلٹر تیار

    By Khabrain Newsنومبر 14, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں آلودہ پانی صاف کرنے کے لیے طرح طرح کے فلٹراستعمال ہوتے ہیں تاہم اب انڈے کی سفیدی سے مؤثر، کم خرچ اور ماحول دوست فلٹربنایا گیا ہےجو مہنگے فلٹر کے ہم پلہ ثابت ہوسکتا ہے۔
    پرنسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر کریگ آرنلڈ نے سلائس روٹی کی ساخت کو قریب سے دیکھتے ہوئے خیال کیا کہ اگر اسے کسی ایئروجیل (پانی بھرے مٹیریئل) سے ملایا جائے تو ایک اچھا فلٹر بن سکتا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے مختلف ساختوں کی بریڈ بنائیں اور اس میں کچھ کاربن بھی شامل کیا۔ لیکن کوئی خاص کامیابی نہ ملی۔
    اس کے بعد انڈے کے سفیدی کو آزمایا گیا اور اسے ایئروجل کی شکل دی گئی جب اسے خردبین سے دیکھا گیا تو اس کی اندرونی ساخت ویسی ہی تھی جیسی پروفیسرکریگ چاہتے تھے۔ پھر اس میں کاربن ملایا گیا تو اس نے نمک جتنے ذرات اور سب سے بڑھ کر پلاسٹک کی باریک مقدار بھی روک لی۔
    انڈے کی سفیدی والے فلٹر نے سمندری پانی میں شامل 98 فیصد نمک کو الگ کردکھایا اور پانی میں شامل خردبینی پلاسٹک ذرات (مائیکروپلاسٹک) کی 99 فیصد مقدار کو چھان کر علیحدہ کیا جو ایک اہم کامیابی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اسے بنانا بہت آسان ہے۔ بس انڈے اور پروٹین کے آمیزے کو خشک کرکے ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد آکسیجن سے پاک ماحول میں 900 درجے سینٹی گریڈ تک گرم کیا جائے تو اس کے اندر خردبینی ساخت پیدا ہوجاتی ہے جو گرافین کے پتلی پرت سے جڑجاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ایک بہترین فلٹر حاصل ہوتا ہے۔
    سائنسدانوں کے مطابق یہ ریورس اوسموسِس نظام سے بھی بہتر ہے اور بجلی کے بغیر کام کرتا ہے۔ سمندری پانی کو صاف کرنے کے لیے یہ ثقلی قوت استعمال کرتا ہے تاہم اس کی صفائی کی رفتاریا فلٹریشن ریٹ تاحال معلوم نہیں کیا جاسکا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی تیاری کا خام مال وافر مقدار میں موجود ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

      بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا

      پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.