کراچی ،ریڈ لائن منصوبہ، سیکڑوں درخت کاٹ دئیے

ملیر ماڈل کالونی میں بی آری ٹی ریڈ لائن منصوبےکا آغاز ہوگیا، منصوبے کے ٹریک میں آنے والے درختوں کی کٹائی آج بھی جاری رہی، سیکڑوں کی تعداد میں کونو کارپس اور نیم کے درخت کاٹ دیے گئے ہیں۔

طویل انتظار کے بعد کراچی میں بی آر ٹی ریڈلائن منصوبے پر کام کا آغاز تو ہو گیا ہے، لیکن اس منصوبہ کی راہ میں آنے والے درخت بڑی تعداد میں کاٹے جارہے ہیں۔

کراچی ان دنوں شدید گرمی اور ہیٹ ویوو کی لپٹ میں ہے، اس صورتحال میں تناور درختوں کی کٹائی نے ماحول کی تباہی سے متعلق تشویش کو بڑھا دیا ہے۔

ملیر کینٹ چیک پوسٹ 6 سے ایئرپورٹ جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، ایئرپورٹ سے ملیر کینٹ آنے والے روڈ پر ٹریفک کو ڈبل چلایا جارہا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

باجوڑ : مشتعل ہجوم کادھاوا ،تھانہ ناؤگئی نذرآتش ملزم کو چھڑواکرسرعام قتل کردیا

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں مشتعل ہجوم نے تھانے سے ملزم کو چھڑواکر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے تھانہ ناؤگئی کو بھی آگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پر ایک شخص کو مبینہ طور پر لا پتا کرنے کا الزام تھا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

بلوچستان کاسیاسی درجہ حرارت گرم بزنجو کا عدم اعتماد کا مقابلہ کرنےکا اعلان 18 مئی ،تحریک جمع ،14 اراکین کے دستخط

بلوچستان میں گرم موسم کے ساتھ سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھ گیا۔ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اگر تحریک لانے والے چاہتے ہیں کہ اقتدار میں آکر خود بجٹ پیش کریں تو وہ کوشش کرلیں۔

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے سابق وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ کے حوالے سے تمام جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہوگا، جلد نئے وزیراعلیٰ کے لیے ایک متفقہ امیدوار کا انتخاب کریں گے۔

یاد رہے کہ 18 مئی کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی تھی، جس پر 14 اراکین صوبائی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے سابق وزیراعلیٰ جام کمال اور سردار یار محمد رند بلوچستان اسمبلی پہنچے تھے۔

کراچی : جرائم پیشہ افراد کوپکڑنے کیلئے ای ڈیوائس لگانے کافیصلہ 12 ہزار عادی مجرم ،برطانیہ میں 25 سال سے مانیٹرنگ

کراچی میں ٹریکر کے ذریعے عادی مجرموں پر نظر رکھنے کا مجوزہ منصوبہ بنایا گیا ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریکر بینڈ کے ذریعے عادی مجرموں پر نظر رکھی جائے گی، ٹریکر ملزمان کے ٹخنوں یا کلائی پر باندھا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر عادی جرائم پیشہ افراد کو ای ڈیوائس لگائیں گے۔

عادی مجرموں کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے ٹریکر لگایا جائے گا اور تھرڈ پارٹی ہی ملزمان کی لوکیشن مانیٹر کرے گی۔

کراچی پولیس چیف کا بتانا ہے کہ ٹریکر کے ذریعے ملزمان کی نقل و حرکت مانیٹر ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق 12 ہزار عادی مجرم شہر میں موجود ہیں اور برطانیہ میں 25 سال سے عادی مجرموں کو ٹریکر کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

خود کو مردہ ثابت کرنیوالا منشیات کا اسمگلر گرفتار

اسلام آباد:اینٹی نارکوٹیکس ملتان کاچھاپہ ، خود کو مردہ ثابت کرنیوالا منشیات کا اسمگلر گرفتار 2001ء میں ملزم 15ٹن چرس سمیت پکڑا گیا تھا،میاں ادریس کے بجائے خواجہ یوسف بن کر روپوش رہا۔

عمران کی حفاظت کیلئے ISF ٹائیگرز کے بنی گالہ میں ڈیرے آئی جی، سپیشل برانچ پر برہم ،تھانہ بنی گالہ میں رپٹ درج

بنی گالا میں سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکورٹی کے لئیے یوتھ ٹائیگرز اور آئی ایس ایف ٹائیگرز نے ڈیرے ڈال لئیےٹائیگرز خیبر پختونخوا سے یہاں آئے ہیں جنھیں یہاں علی امین گنڈا پور نے سہولیات فراہم کی ہیں وفاقی پولیس بنی گالا فارم ہاؤس کے باہر ڈیرے لگا نے والے ٹائیگرز کی موجودگی سے بے خبر آئی جی سپیشل برانچ پر برس پڑے مزید ٹائیگرز کی انٹری سے پہلے سامان اور انکی مکمل جامع تلاشی کا حکم دے دیا گیا تھانہ بنی گالا میں دو سو یوتھ ٹائیگرز کی موجودگی پر رپٹ درج کر لی گئی ہے پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کے گرد ناکے سخت کر لئیے

عمران خان خارجہ پالیسی کے تحت روس گئے، دورے کا دفاع کرتا ہوں: بلاول

نیو یارک: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔
پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب کے ساتھ دوستی رکھنا چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں، ایڈ نہیں ٹریڈ یہ ہماری وزارت خارجہ کی ترجیح ہے، ہم جنگ دیکھ دیکھ کر تھگ گئے ہیں، جنگوں میں ہمارے بچے، خواتین شہید ہوئے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی خارجہ پالیسی تبدیل ہے، بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، ہم سب کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں ہے۔
عمران خان کے دورہ روس سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی طور پر پاکستان میں اختلافات ہو سکتے ہیں، سابق وزیراعظم نے دورہ ماسکو خارجہ پالیسی کے تحت کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔ دورہ روس پر پاکستان کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہو گا۔
بلاول کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان حکومت ناکام ہوگئی ۔تو اندازہ لگائیں کیا ہو گا، کیا عالمی برادری انتہائی خطرناک مسئلے سے نمٹ پائے گی، کشمیری اور فلسطینی کئی دہائیوں سے مظالم کا شکار ہیں، پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ ہے۔

اردن کے شاہ عبداللہ نے سوتیلے بھائی کو ایک بار پھر نظر بند کر دیا

عمان: (ویب ڈیسک) اردن کے شاہ عبد اللہ بن حسین نے اپنے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ کو ایک بار پھر نظر بند کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی محل سے جاری حکمنامے کے مطابق شہزادہ حمزہ کی نقل و حمل، بات چیت اور میل ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
شاہ عبد اللہ کے خلاف بغاوت کی سازش کے الزام میں گزشتہ برس بھی شہزادہ حمزہ کو نظر بند کیا گیا، تاہم معافی مانگنے کے بعد انہیں آزادی دی گئی۔
شہزادہ حمزہ کو شاہ حسین نے اپنی زندگی میں ولی عہد مقرر کردیا تھا، تاہم والد کی وفات کے بعد شاہ عبد اللہ بن حسین نے 2004 میں انہیں ولی عہدی سے ہٹا دیا تھا۔

سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے

قصور: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے۔
ان کے بیٹے سردار فاروق نے کہا کہ ان کی نماز جنازہ جمعہ کو 2 بجے احمد پور رائیونڈ روڈ پر ادا کی جائیگی۔وہ عارضہ قلب کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، رات ساڑھے 10 بجے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا۔
یاد رہے کہ سردار آصف احمد علی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن رہ چکے ہیں ان کے والد سردار احمد علی بھی سیاست کے میدان سے تعلق رکھتے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد 1951ء اور پھر 1962ء میں ان کے والد پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1977ء میں پیپلز پارٹی کی مدد سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا اور کامیاب بھی ہوئے مگر قومی اتحاد کی اجتجاجی تحریک چلی تو بعض دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ جن میں سردار شوکت حیات خان، امیر عبداللہ روکڑی اور میر بلخ شیر مزاری وغیرہ شامل تھے، قومی اسمبلی کی رکنیت سے بطور احتجاج استعفی دے دیا۔
سردار احمد احمد علی انجمن ارائیاں پاکستان کے صدر بھی رہے۔ آصف احمد علی اوکسفورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایف سی کالج لاہور میں تدریس سے کیا مگر جلد ہی اپنی آزاد خیالی کے باعث اسلامی جمعیت طلباء کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور وہ درس و تدریس چھوڑ کر حکومت پنجاب کے مشیر بن گئے۔
1981ء میں عملی سیاست کا آغاز جنرل ضیاء الحق کی مجلس شوری سے کیا۔ 1985ء میں قصور سے غیر جماعتی انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1990ء میں آزاد امیدوار کے طور پر آئی جے آئی کی حمایت سے قومی اسمبلی کے رکن بنے اور میاں نواز شریف کی مرکزی کابینہ میں وزیر مملکت برائے اقتصادی امور مقرر ہوئے۔
5 اپریل 1993ء کو میاں نواز شریف کی برطرفی کے بعد وزیر اعظم بلخ شیر مزاری نے کابینہ بنائی تو سردار صاحب اس میں انسداد منشیات کے وزیر کے طور پر شامل تھے۔ 1993ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ جونیجو گروپ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں بطور وزیر خارجہ شامل ہوئے۔ 6 نومبر 1996ء کو بے نظیر حکومت کی برطرفی کے بعد ان کی وزارت بھی چلی گئی۔ 2008ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں دوبارہ سرگرم ہوئے اور ڈپٹی چیرمین پلانگ کمشین مقرر ہوئے۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو 2011 میں جوائن لر لیا تھا مگر بعد ازاں ٹکٹ کے معاملے پر انہوں نے پارٹی سے استعفی دے دیا انہیں اس بات پر اعتراض تھا کہ ان۔کے علاقہ سے روایتی حریف خورشید محمود قصوری کو جماعت نے ٹکٹ کیوں دیا ؟

آرمی چیف کا دورہ سکول آف آرٹلری نوشہرہ، کمانڈنگ آفیسرز کی کانفرنس میں شرکت

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرٹلری رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسرز کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرٹلری رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسرز کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی، اس موقع پر آرمی چیف نے آرٹلری اسکول کے مختلف حصوں بشمول وار گیمنگ ایریا کا دورہ بھی کیا، وار گیمنگ ایریا کا قیام جنگ جیسے ماحول میں تربیت کا حصول ہے اور یہ جنگی مشقوں کے انعقاد اور منصوبہ بندی کی سہولت کاری کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے افسران سے بات چیت کے دوران تربیتی اورپیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے پر زور بھی دیا۔
قبل ازیں جب آرمی چیف نوشہرہ پہنچے تو کرنل کمانڈنٹ کور آف آرٹلری لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔