لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم ، عمران خان کے سیکیورٹی انچارج تعینات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم عمران خان کے سیکیورٹی انچارج تعینات کر دئیے گئے۔
لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈعاصم ایس ایس جی کمانڈو رہ چکے ہیں، شہباز گل نے ٹوئٹ کی کہ انشاللہ کرنل (ر) عاصم آج سے میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ بن کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، امید کرتا ہوں توقعات پر پورا اترنے کے لئے کرنل ر عاصم سخت محنت سے کام کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے سابق ایس ایس جی کمانڈو لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم کو چیرمین عمران خان کا سیکیورٹی انچارج تعینات کردینے کی تصدیق اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے بھی کی۔

مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز نکلے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز نکلے، مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے دو نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو لائیٹر کی مدد سے آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک اور ویڈیو میں مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کی جائےگی، ٹک ٹاکرز کی ویڈیو بنانے اور فالورز بڑھانے کے لیے جنگل کو آگ لگا دیتے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں جنگلات کو آگ لگانے کی سزا عمر قید ہے، پاکستان میں بھی سخت قانون لانے کی ضرورت ہے۔

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، اوپن مارکیٹ میں 198 روپے پر فروخت

کراچی: (ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 198 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔
منگل کے روز کاروبار کے دوران پہلے ہاف میں ڈالر مزید 2 روپے مہنگا ہوا اور اوپن مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر 198 روپے 50 پیسے پر جا پہنچا ہے۔ اسی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 62 پیسے مہنگا ہوگیا۔ جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 194 روپے 80 پیسے پر فروخت ہو رپا ہے۔

48گھنٹے میں ملکی سیاست کےاہم فیصلے ہوجائیں گے ،شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج اور کل کا دن سیاست کے لیے بہت اہم ہیں۔48گھنٹے میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ،راولپنڈی اور ہر جگہ فیصلے ہورہےہیں۔31مئی تک اہم فیصلے ہوجائیں گے۔اب ایم کیو ایم بھی کہتی ہے الیکشن کراؤ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 20مئی کو ملتان جلسےمیں عمران خان مارچ کی کال دیں گے۔عمران خان کے خلاف جس جس نے ماسٹر پلان بنایا وہ عقل کا اندھا تھا۔اداروں کے ساتھ ہوں، ان کو پاکستان کی ریڑ کی ہڈی سمجھتا ہوں۔
ان کاکہنا ہے کہ ڈالر 200روپے تک جارہاہے،آصف زرداری نے نواز شریف سے جو بدلہ لینا تھا وہ لے لیا ہے۔جس جہاز پر نواز شریف آئے گا اس میں چور اور غدار کے نعرے لگیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے میں ایک ہی کام ہورہاہے۔حمزہ شہباز،فریال تالپور اور آصف زرداری کےکیسز کسی طرح سے ختم کرنے کا پلان چل رہاہے۔اس سے بڑا المیہ کیا ہوسکتا کہ ایک فرد جرم والا شخص ملک کا وزیراعظم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فرد جرم والے کو پاکستان کا چیف ایگزیکٹو لگا دیا جائے یہ کہاں کا قانون ہے۔کیا جن پر کیسز ہوں ان سے ملک کے بڑے فیصلے کروائے جا سکتے ہیں؟ایف آئی اے مقصود چپڑاسی کا کیس ختم کرنے جارہی ہے۔افسران کو ہٹا کر کرائے کے لوگ لگائے جا رہے ہیں جو عدالتوں سے کیسز واپس لے رہے ہیں ۔

کراچی: کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میٹرک بورڈ کے تحت امتحانات کا آغاز ہوگیا، تاہم کمپوٹر سائنس پرچہ سوا نو بجے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ پرچہ بورڈ آفس سے نکل جانے کے بعد انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں ہوتی۔
خیا ل رہے کہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے تحت امتحانات میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہو رہے ہیں۔ میٹرک بورڈ کے مطابق کراچی کے 18 ٹاؤنز میں 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
دوسری جانب میڈیا پر ایڈمٹ کارڈ کے متعلق چلنے والی خبروں کا وزیربورڈ سندھ نے نوٹس لے لیا، وزیربورڈ اسماعیل راہو نےچیئرمین میٹرک بورڈ سے وضاحت طلب کرلی۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ جن طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ کا اجرا نہیں ہوا ان کو ایڈمٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے، جن طلبہ کا آج ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کی وجہ سے پیپر نہیں ہوا ان سےدوبارہ امتحان لیا جائیگا۔

اب واٹس ایپ اسٹیٹس پر رچ لنک پریویو شیئر کیے جا سکیں گے

لاہور : (ویب ڈیسک) جلد ہی واٹس ایپ اسٹیسٹس پر شیئر کیے گئے لنک کا پریویو بھی دیکھا جا سکے گا۔
دنیا کی مشہور میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے جس میں ٹیکسٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے ذریعے رِچ لنک پریویو شیئر کیے جا سکیں گے۔
فی الحال اگر کوئی ویب پیج لِنک واٹس ایپ اسٹیٹس پر شیئر کیا جائے تو پریویو میں الفاظ کے علاوہ کچھ اور نہیں دیکھاجاسکتا۔ لیکن بہت جلد ان الفاظ کی جگہ شیءڑ کیے گئے مواد کا پریویو دیکھا جا سکےگا۔جیسا کہ پیغامات میں کسی لنک کو شیئر کرنے پر دیکھا جا سکتا ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا کی جانب سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے ۔اسکرین شاٹ میں واضح طور پر موجودہ ٹیکسٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور آزمائشی مراحل سے گزرنے والے فیچر میں فرق دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ اسکرین شاٹ آئی او ایس پر واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کا ہے۔ لیکن توقع ہے کہ یہ اینڈرائیڈ کے ساتھ ساتھ ڈیسک ٹاپ صارفین تک بھی جلد پہنچ جائے گی۔
تاہم یہ ابھی بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور سب سے پہلے یہ بیٹا ٹیسٹرز کو مہیا کیا جائے گا۔ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ عام صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا۔

فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت قبول نہیں، ترک صدر

ترکی : (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترک صدر نے نیوز کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت ناقابل قبول ہے۔دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں ناکام رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کبھی بھی سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری نہیں دے گا۔ اور دونوں ممالک ترکی کو منانے کیلئےوفود بھیجنے زحمت بھی نہ کریں۔
انہوں نے دونوں ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے اپنے ایوان بالا تک دہشت گردوں کو جگہ دی ہوئی ہے۔ سویڈن اور فن لینڈ ایسے لوگوں کو پناہ دیتے ہیں جو ان تنظیموں سے منسلک ہیں جنہیں ترکی دہشت گرد قرار دیتا ہے۔

لندن: علیم خان، نواز شریف اہم ملاقات

لاہور : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما علیم خان نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور علیم خان کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ تاہم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ ابھی سیاسی گفتگو نہیں کرسکتا اور ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔
یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی عبدالعلیم خان نے نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی تھی۔
یاد رہے علیم خان، عمران خان کے پرانے ساتھی تھے لیکن اب ان کی راہیں جدا ہو چکی ہیں، اور وہ مسلم لیگ ن کے قریب ہو گئے ہیں۔

یوکرین نے روسی سرحد کے قریبی علاقے کو واپس قبضے میں لے لیا

یوکرین : (ویب ڈیسک) یوکرین نے روسی سرحد کے قریبی علاقے کو واپس قبضے میں لے لیا۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوجیوں نے روسی سرحد کے قریبی علاقے کو واپس اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ علاقہ یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف کے قریب ہے۔
خارکیف روسی حملے کے بعد سے مسلسل روسی بمباری کی زد میں رہا ہے۔ اب یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کے فوجیوں نے خارکیف خطے سے روسیوں کو نکال دیا ہے اور سرحدی علاقے کو واپس اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینی فوجی سرحد پر موجود ہیں۔ ان میں سے ایک سپاہی صدر زیلنسکی سے مخاطب ہو کر کہہ رہا ہے کہ یوکرینی فوجی یہاں پہنچ گئے ہیں۔

لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت

لاہور : (ویب ڈیسک) دو روز قبل آسٹریلیا کے معروف کرکٹر اینڈریو سائمنڈ المناک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
ان کی موت ان کی فیملی، ساتھیوں کے ساتھ ان کے لاکھوں مداحوں کے لیے بھی دکھ کا طوفان لے آئی، اور سب نے الگ الگ انداز میں انہیں یاد کر کے اپنی محبت کا پیغام دیا۔
بھارت میں بھی ان کے ایسے کئی مداح رہتے ہیں، جن میں سے ایک سینڈ آرٹسٹ سدرسن پٹنائک ہیں، جس نے اپنے آرٹ کے ذریعے منفرد انداز میں کھلاڑی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سدرسن پٹنائک نے ساحل سمندر پراپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے خوبصورت سینڈ آرٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو بہت یاد کریں گے۔
اُنہوں نے اینڈریو سائمنڈز کی ہلاکت کو کرکٹ کی دنیا کا بہت بڑا نقصان قرار دیا۔
یاد رہے کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈ 15 مئی کو 46 برس کی عمر میں کارحادثے میں چل بسے۔ کوئنز لینڈ پولیس کے مطابق، اینڈریو سائمنڈ کی کار اچانک الٹ گئی ، طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی لیکن انہیں بچایا نہیں جاسکا۔
اینڈریو سائمنڈز نے26 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ اینڈریو سائمنڈز نے198 ون ڈےاور 14 ٹی 20 میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
اینڈریو سائمنڈز نے پہلا ون ڈے10 نومبر1998 میں لاہور میں پاکستان کے خلاف کھیلا۔اینڈریو سائمنڈز نے دو مرتبہ ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔