Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے بعد قطر میں بھی پاکستان فضائیہ کے اڈے قائم ہوں گے؟
    • ورلڈ کپ میں نظر آنے والے ترک مداح نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
    • مظفرآباد میں جے اے اے سی رہنما کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
    • پاکستان کو دنیا بھر میں عزت، وقار اور پہچان مل رہی ہے: شہباز شریف
    • مسجد نبوی ﷺ میں 3440 طلبہ کے امتحانات، روح پرور ماحول
    • آسٹریلیا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی
    • ایران کے انتباہ کے باعث وینس کا سوئٹزرلینڈ دورہ ملتوی
    • پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم
    • پاکستان میں تیار کردہ دیوہیکل فیفا بال واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں نمائش کے لیے پیش
    • اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا: امریکی
    • پاکستانی وفد ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا
    • اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم
    • عمران خان کے اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم ہونی چاہئیں: خواجہ سعد رفیق
    • لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران
    • پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 15 ہزار روپے کی بڑی کمی
    • مشہور فٹبالراشرف حکیمی کے خلاف مبینہ عصمت دری کیس ٹرائل کے لیے منظور
    • عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا
    • کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے
    • پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع، ملک کے نامور سیاستدان میدان میں

    By Khabrain Newsدسمبر 22, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواست پر کاغذات نامزدگی کے لیے 2 روز کی توسیع کردی ، انتخابات کے لیے روایتی سیاستدان اپنے آبائی حلقوں سے میدان میں آ رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وکلاء نمایاں ہیں۔ پارٹی کی اہم رہنما یاسمین راشد جنرل نشست کے بجائے اس مرتبہ خواتین کی خصوصی نشست سے امیدوار بن گئی ہیں۔

    عام انتخابات 2024 کے لیے تیسرے روز بھی کاغذات نامدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جمعرات کو شروع ہوا جو جمعہ کو بھی جاری ہے تاہم یہ سست روزی کا شکار ہے۔

    ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی، تحریک لبیک، مسلم لیگ فنگشنل اور استحکام پاکستان پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے امیدوارو نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس صورت حال میں سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی، تاہم اب الیکشن کمیشن نے اس میں 2 روز کی توسیع کردی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

    دوسری جانب اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے اب تک 320 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، راولپنڈی سے قومی و صوبائی حلقوں کے لیے ایک ہزارسے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔

    اسلام آباد کے 3 حلقوں این اے 46 ،47 اور48 کے لیے کاغذات نامزدگی کا وصولی کا عمل زورشور سےجاری ہے، این اے 46 سے 116 امیدوار، این اے 47 سے 100 جبکہ این اے 48 سے 104 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

    کاغذات جمع کرانے کا عمل انتہائی سست روی کا شکارہے، جماعت اسلامی کے میاں اسلم، کاشف چوہدری اورملک عبدالعزیز نے کاغذات جمع کروا دیے، ذیشان شاہ ، راجہ خرم نواز، سید ظفرعلی شاہ، شعیب شاہین سمیت 320 امیدواروں نے اب تک کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

     

     

    راولپنڈی سے قومی وصوبائی حلقوں کے لیے ایک ہزارسے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیئے، شیخ رشید، راشد شفیق، فیاض الحسن چوہان سمیت کچھ امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دیے۔

    اس کے علاوہ نثارعلی خان، قمرالسلام راجہ، نعیم اعجاز، اجمل صابر اور راجہ راشد حفیظ سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

    کاغذات نامزدگی کے اجراء اور وصولی کا سلسلہ اب 24 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس کے بعد امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی۔

    عام انتخابات میں تختِ لاہور کے لیے بھی کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے، ۔سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے لیے این اے 130سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے گئے۔

     

     

    پی ٹی آئی کی جانب سے وکلا رہنماؤں لطیف کھوسہ نے این اے 122 اور سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 سے کاغذات نامزدگی وصول کئے، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے این اے 128 اور این اے 123، مہر اشتیاق کیلئے این اے 129 جبکہ آئی پی پی رہنما شعیب صدیقی کیلئے این اے 119 سے کاغذت نامزدگی جمع کروا دئیے گئے۔

    خواتین کی مخصوص نشست پر رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد جبکہ مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی تحمینہ دولتانہ،صبح صادق اور عظمی کاردار نے بھی کاغذات جمع کروا دیے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن ہدا علی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، الیکشن کمشنر پنجاب پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے ملاقات کر رہے ہیں۔

    لاہور سے 2 روز میں مجموعی طور پر 400 سے زائد امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کر چکے ہیں۔

    ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے لیے کی کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

     

     

    سیاسی جماعتوں کے جن مرکزی اور صوبائی قائدین نے خیبر پختونخوا میں کاغذات نامزدگی جمع کیے ہیں ان میں میاں محمد نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، آفتاب احمد خان شیرپاو، ایمل ولی خان، فیصل کریم کنڈی، پرویز خٹک، حاجی غلام بلور اور پی ٹی آئی کے کئی رہنما شامل ہیں۔

    چارسدہ کے حلقہ این اے 25 پر عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان جبکہ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو نے این اے 24 پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کر دیئے، اس موقع پر آفتاب احمد خان شیر پاو کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں لیول پلئینگ فیلڈ نظر نہیں آرہا۔

    پی ٹی آئی پارلیمنٹرین چئیرمین پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ نوشہرہ کے ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے اور 70 فیصد نشستوں پر اپنے امیدوار کو ٹکٹ جاری کریں گے۔

     

     

    بلوچستان میں بھی عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل نے این اے دو 264 کوئٹہ تین سے کاغذات وصول کرلیے۔ حاجی لشکری رئیسانی نے این اے 263 کوئٹہ ٹو اور پی بی 43 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

    سابق نگراں وزیر نوابزادہ جمال رئیسانی نے این اے 264 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔ سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے پی بی 38، سابق صوبائی وزیر خالد لانگو نے این اے 264 اور پی بی 44 جب کہ سینیٹر پرنس عمر اورسابق وفاقی وزیر ہمایوں عزیز کرد، سابق گورنر بلوچستان ظہور آغا نے بھی این اے 264 سے کاغذات حاصل کیے۔

    دوسری جانب کراچی کے 7 اضلاع میں قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    کیماڑی کے حلقہ این اے 242 میں ایم کیوایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال اور حلقہ این اے 243 سے ہمایوں عثمان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا، قادرپٹیل، خواجہ سہیل، حافظ عبدالبر، خواجہ سہیل منصور نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

    ایم کیو ایم کے امین الحق، رؤف صدیقی، ارشد وہرہ، ریحان ہاشمی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، معروف تاجر رہنما مرزا اختیار بیگ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جبکہ حلقہ این اے 242 کمیاڑی سے ن کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 240 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے وہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ایک اور حلقے سے بھی قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار ہوں گے۔

    ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے فہد فضل نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، ضلع وسطی پی ایس 12 سے فہد فضل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

    علی خورشیدی پی ایس 119, سید فیضان یاسر 120, صداقت حسین 121 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

    ایم کیوایم کے جمال احمد اور جاوید شوکت پی ایس 130 سے امدوار ہوں گے، سابق وزیر بلدیات محمد حسین خان نے این اے 232 ملیر اور پی ایس 91کی نششت پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

    سابق ایم این اے و رکن رابطہ کمیٹی محمد ابو بکر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 233 اور صوبائ اسمبلی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 91 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

    جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے پشین سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے، فضل الرحمان کے کاغذات نامزدگی صوبائی امیرمولانا عبدالواسع نے جمع کروائے، فضل الرحمان این اے 265 اور این اے 44 سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

    قومی اسبملی کے حلقہ این اے 48 سے سعید اعوان نے بھی جے یو آئی کے ٹکٹ پر کاغذات جمع کروائے جبکہ مولانا سمیع الحق سواتی پی ایس 116 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کے صاحبزادے نادر گبول نے پی ایس 107 جبکہ نبیل گبول نے این اے 239 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، سابق ایم این اے حکیم بلوچ این اے 231 ملیر سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے فیضان راوت نے پی ایس 124 اور این اے 248 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے لوئردیر این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی سینٹرل کے حلقہ این اے 250 جبکہ سابق رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کاغذات نے ضلع جنوبی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے239،240،241 اور پی ایس 106 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

    این اے 239اور پی ایس 106 سے جماعت اسلامی کے فضل الرحمان نیازی، پی ایس 108سے عبرت سعید قریشی ، پی ایس 107سے امین بلوچ، محمود عیسی بلوچ اور حاجی بابو غلام حسین بلوچ نے بھی کاغذات جمع کروادیے۔

    پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عبدالشکور شاد حلقہ این اے 239 کے لیے آزاد امیدوار کے طور کاغذات نامزدگی جمع کرائے، شکور شاد نے پی ٹی آئی کلے ٹکٹ پر لیاری سے بلاول بھٹو کو شکست دی تھی۔

    سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجاز قادری نے این اے 233 ضلع کورنگی اور پی ایس 108 ضلع جنوبی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں خواتین کی مخصوص نشتوں کے لیے نامزدگی فارم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    پیپلزپارٹی کی شرمیلا فاروقی، ندا کہڑو، شاہینہ شیر علی، ہیر سوہو، ریحانہ لغاری، عروبہ راشد ربانی، شاہدہ رحمانی، عشرت حسن، صنم راجپر نے نامزدگی فارم جمع کرادیے۔

    اقلیتی نشت کے لیے پیپلزپارٹی کے نوید بھٹی، ویر جی کولھی نے بھی کاغزات نامزدگی جمع کردیے، پی ٹی آئی کی انیسہ صدیقی اور ایم کیو ایم پاکستان کی نازیہ خان نے بھی فارم جمع کرادیے۔

    قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے بڑے برج میدان میں آگئے

    اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے 100 کے قریب کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے، تینوں حلقوں کے بڑے برج میدان میں آگئے، پی ٹی آئی کے شعیب شاہین ، مسلم لیگ ن کے طارق فضل جوہدری، شیخ انصر، میاں اسلم، مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگرشامل ہیں، 24 دسمبر تک کاغذات نامزدگی وصول اورجمع کرائے جاسکیں گے۔

    اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے آراوزآفس میں تیسرے روزبھی رش رہا، حلقہ این اے 46 سے ن لیگ کے زیشان نقوی، جماعت اسلامی کے کاشف چوہدری سمیت 16امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    حلقہ این اے 47 سے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری اورشیخ عنصر ، جماعت اسلامی کے میاں اسلم سمیت 19 امیدوارں میدان میں آگئے، این اے 48 سے بھی 15امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

    تحریک انصاف کے شعیب شاہین نے تینوں حلقوں سے فارم جمع کروائے، مصطفی نواز کھوکھر 2 حلقوں سے انتخابات لڑرہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 2 روز کی توسیع کے بعد 24 دسمبرتک کاغذات نامزدگی وصول اورجمع کرائے جاسکیں گے۔

    کندھ کوٹ میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی امیدوار مدمقابل

    کندھ کوٹ میں کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کا سلسلہ تیز ہوگیا، پیپلزپارٹی امیدوار اور جمعیت علماء اسلام (جے یوآئی) امیدوار مد مقابل ہوں گے۔

    کندھ کوٹ میں بھی الیکشن کی گہما گہمی تیز ہوتی جارہی ہے، قومی سمبلی کے این اے 191 حلقے میں پیپلزپارٹی سے نامزد امیدوار سردار احسان الرحمان مزاری اور جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نصر اللہ عزیز چنہ نے کاغذات جمع کرادیے۔

    دوسری جانب تنگوانی پی ایس 6 حلقے کے پیپلزپارٹی امیدوار سردار محبوب علی خان بجارانی نے کاغذات جمع کرادیے۔

    اس موقع پر سابقہ صوبائی وزیر میر شبیر علی خان بجارانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این اے 192 حلقے میں پی پی سے نامزد امیدوار بطور کاغذات جمع کرانے جارہا ہوں، میرے مد مقابل جتوئی خاندان کے ڈاکٹر ابراہیم جتوئی ہے، جس کا جے یوآئی سے اتحاد ہوا ہے جو غیر فطری ہے، میرا پینل مضبوط ہے مقابلا بھی ہوگا جیت کر بھی دکھاؤں گا۔

    سیاسی ہلچل میں این اے 191 اور این اے 192 پر پیپلز پارٹی اور جے یوئی آئی کے امیدواران کے درمیان مقابلا ہوتے دکھائی دے رہا ہے مگر فیصلہ عوام کو ہی کرنا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      حج کے بعد وسیم اکرم نے 5 کنال زمین مسجد اور مدرسے کے لیے وقف کردی۔

      تازہ ترین

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.