Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا
    • پنجاب کا 8 ارب روپے کی لاگت سے جنگلات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان۔
    • "آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات آج مشہد میں ادا کی جائیں گی۔”
    • دنیا میں کوئی بھی طاقت یا شخص ریاستِ پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتا
    • پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا
    • ایران کا اقوام متحدہ میں امریکی حملوں پر احتجاج
    • پاسدارانِ انقلاب کا عزم، عاق تکیہ پل پر امریکی حملے کا ’تباہ کن‘ جواب دیں گے
    • مراکش کو بڑا دھچکا، سیباری ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر
    • پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کا دعویٰ، ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا
    • ایران کی وارننگ، امریکا کی مدد کرنے والے ممالک نتائج بھگتیں گے
    • پاکستانی برانڈ رستہ کا سیالکوٹ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سازوں کو خراجِ تحسین
    • لاپتا K2 ایئرویز کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں مل گی
    • سبی میں گرمی کی شدت 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گئی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زائرہ وسیم ساتھی اداکارہ کی اچانک موت پر صدمے سے دوچار

    By Khabrain Newsفروری 18, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام کی خاطر بالی ووڈ چھوڑنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے فلم ‘دنگل’ کی اپنی ساتھی اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی اچانک موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زائرہ وسیم نے کہا کہ مجھے سوہانی بھٹناگر کی اچانک موت کی خبر سُن کر یقین نہیں آیا اور یہی دُعا کی کہ کاش یہ صرف ایک افواہ ہو، اس خبر میں کوئی صداقت نہ ہو۔

    زائرہ وسیم نے کہا کہ جس لمحے میں نے یہ خبر سنی تو مجھے وہ وقت یاد آگیا جو میں نے کام کے دوران سوہانی کے ساتھ گزارا تھا، وہ ایک بہترین شخصیت کی مالک تھیں اور ہم دونوں کی بہت سی یادیں ساتھ ہیں۔

    سابقہ اداکارہ نے کہا کہ میں تصور بھی نہیں کرسکتی کہ اس مشکل وقت میں سوہانی کے والدین پر کیا گزر رہی ہوگی، میری دُعا ہے کہ اس مشکل وقت میں اُنہیں ہمت اور صبر عطا ہو۔

    زائرہ وسیم نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میں سوہانی بھٹناگر کی اچانک موت کی خبر سُن کر شدید صدمے میں ہوں، اس ناقابل یقین حد تک مشکل وقت میں میری دُعائیں سوہانی کے والدین کے ساتھ ہیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ سوچ کر میرا دل دُکھ سے بھر رہا ہے کہ سوہانی کے والدین خود کو کیسے سنبھال رہے ہوں گے، وہ اپنی بیٹی کی موت کو کیسے برداشت کریں گے۔

    zaira

    یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل 19 سالہ اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی ٹانگ میں فریکچر ہوا تھا جس کے علاج کے لیے اُنہوں نے دوائیاں لی تھیں، ان دوائیوں نے اداکارہ کی صحت پر منفی اثر ڈالا تھا جس کے بعد اُن کے پورے جسم میں پانی بھر گیا تھا اور 17 فروری کی صبح وہ چل بسیں۔

    اداکارہ کی اچانک موت پر بھارتی مداح اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ سوہانی بھٹناگر نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سُپر ہٹ فلم “دنگل” میں اُن کی بیٹی ببیتا کماری کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا، دنگل کے بعد سوہانی نے اداکاری سے وقفہ لے لیا تھا کیونکہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دینا چاہتی تھیں۔

    اس فلم میں عامر خان کو پہلوان مہاویر سنگھ پھوگاٹ کے کردار میں دکھایا گیا تھا جو اپنی بیٹیوں گیتا پھوگاٹ اور ببیتا کماری کو بھارت کی پہلی عالمی سطح کی خاتون پہلوان بننے کے لیے تربیت دیتا ہے۔

    فاطمہ ثنا شیخ اور سانیا ملہوترا نے عامر خان کی بیٹیوں کے بالغ کردار جبکہ زائرہ وسیم اور سوہانی بھٹناگر نے ان کے چھوٹے کردار ادا کیے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار

      "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”

      کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.