Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ایس ایل 9؛ لاہور قلندرز کی ناکامیوں کو بریک نہ لگ سکا

    By Khabrain Newsفروری 27, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے شکست دے دی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منگل کو کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے 214 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ رواں ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی مسلسل چھٹی شکست ہے۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے صاحبزادہ فرحان 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ فخر زمان کی ناکامیوں کا سلسلہ اس میچ میں بھی جاری رہا اور وہ صرف 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    رسی وینڈیر ڈوسن نے 30، کامران غلام نے 12، سکندر رضا نے 17 رنز بنائے۔

    کپتان شاہین شاہ آفریدی 9 رنز، سلمان فیاض 8 رنز، جارج لنڈے 5 رنز اور زمان خان صرف ایک رن ہی بناسکے جبکہ جہانداد خان صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

    ملتان سلطانز کی طرف سے اسامہ میر نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل اکرم نے 2، آفتاب ابراہیم اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین پہنچایا۔

    قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور ریزا ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم محمد رضوان پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

    عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ریزا ہینڈرکس اور افتخار احمد نے 40، 40 جبکہ طیب طاہر نے 21 رنز بنائے۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین آفریدی نے 2، کارلوس براتھویٹ اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    رواں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اپنے چھ، چھ میچز کھیل چکی ہیں جس میں لاہور قلندرز کوئی میچ نہیں جیت سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر 0 پوائنٹ کے ساتھ آخری پوزیشن ہے۔

    ملتان سلطانز کو ایک میچ میں شکست جبکہ 5 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

    لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، رسی وین ڈیر ڈوسن، کامران غلام، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، سلمان فیاض، زمان خان۔

    ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، عثمان خان، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، فیصل اکرم، محمد علی، شاہنواز دہانی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا

      ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان بھارت بڑا مقابلہ 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا

      افغان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں محمد نبی اور درویش رسولی اسکواڈ سے باہر

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.