Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت9.5 ریکارڈ
    • حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا
    • آبنائے ہرمز 7 ایرانی شرائط پوری ہونے تک نہیں کھلے گی: ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر
    • حوثیوں کا ریاض میں آرامکو تنصیب پر حملے کا دعویٰ، میزائل اور ڈرون داغنے کا اعلان
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک
    • اسرائیلی بمباری میں 4 خواتین سمیت 5 فلسطینی شہید
    • حوثیوں کی ریاض پر کارروائی، سعودی عرب کا صنعاء پر جوابی فضائی حملہ
    • ایلون مسک دوبارہ امریکی حکومت کے قریب، آئندہ جنگوں کیلئے مشورے دیں گے
    • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر میڈ سندھو فائرنگ سے قتل
    • لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی
    • پی ٹی آئی کا احتجاج پہلے ہی کامیاب ہوچکا، اسلام آباد 10 روز سے بند ہے: بلاول بھٹو
    • لاہور میں ریپ اور گینگ ریپ کے کیسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ
    • متحدہ عرب امارات دنیا میں سائبر حملوں کے 12 بڑے اہداف میں شامل: مائیکروسافٹ
    • آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر دھماکا، خوف و ہراس پھیل گیا
    • دریائے جہلم میں اچانک طغیانی، خاتون جاں بحق
    • صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپسی کیلئے ادیس ابابا پہنچ گئیں
    • برمودا سے بوسٹن جانے والا طبی طیارہ لاپتا، 6 افراد سوار تھے
    • پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
    • ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
    • معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    By Khabrain Newsمارچ 21, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    قومی ویمنز کرکٹر جویریہ خان نے اپنے 15 سالہ ون ڈے کیریئر کا آغاز 6 مئی 2008 کو سری لنکا کے خلاف ویمنز ایشیا کپ میں کرونیگالا سری لنکا میں کیا تھا جبکہ انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل کا آغاز 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں کیا تھا۔

    جویریہ نے 228 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمنز ٹیم کی نمائندگی کی اور 4 ہزار 903 رنز بنائے، جس میں 2 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انہوں نے 28 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    جویریہ اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 میں دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں جبکہ بسمہ معروف کے علاوہ ہر فارمیٹ میں 2,000 سے زیادہ رنز بنانے والی پاکستان کی واحد خاتون کرکٹر ہیں۔

    انہوں نے 50 اوورز کے 4 ورلڈ کپ اور 8 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ جویریہ خان اس پاکستان ویمنز ٹیم اسکواڈ کا بھی حصہ تھیں جنہوں نے چین اور جنوبی کوریا میں منعقدہ 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

    جویریہ نے 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتانی بھی کی، انہوں نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 2 ایڈیشنز (2018 اور 2020) میں ٹیم کی کپتانی کی۔

    کراچی میں پیدا ہونے والی 35 سالہ کرکٹر نے گزشتہ سال اگست میں لاہور میں ہونے والے پی سی بی لیول 2 کرکٹ کوچنگ کورس میں بھی حصہ لیا تھا۔

    سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیے گئے اپنے بیان میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جویریہ خان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور یہی وقت ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں تاہم میں لیگ کرکٹ کے لیے دستیاب رہوں گی۔

    جویریہ خان نے مزید کہا کہ میں اپنے پورے کیریئر میں ملنے والی حمایت پر شکر گزار ہوں، اپنے خاندان، ٹیم کی ساتھیوں، پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنے ادراے زیڈ ٹی بی ایل کا ہر قدم پر تعاون اور رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، مجھے دنیا بھر میں پاکستان کا جھنڈا تھامنے کے اعزاز پر فخر ہے۔

    پی سی بی ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے جویریہ خان کی پاکستان ویمنز کرکٹ کے لیے خدمات کو خوب سراہا اور کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور تمام کرکٹ فینز کی طرف سے وہ جویریہ خان کے شاندار کریئر اور پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بلے کے ساتھ ان کے شاندار ریکارڈز خود ہی بیان کررہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ان کا شاندار کریئر ملک کی بہت سی لڑکیوں کو نہ صرف اس کھیل میں حصہ لینے بلکہ کئی سال تک اس میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دے گا، ہم ان کے انتھک عزم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے بہترین مستقبل کے خواہشمند ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا

      ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان بھارت بڑا مقابلہ 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا

      افغان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں محمد نبی اور درویش رسولی اسکواڈ سے باہر

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.