Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان

    By Khabrain Newsمئی 21, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

      کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بابر اعظم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی، ان کو اپنی کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

    کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتا ہے، ٹیم کی کارکردگی کا انحصار تمام کھلاڑیوں پر ہوگا، عالمی کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف میچز میں بھرپور تیاری  کرتے ہوئے میگا ایونٹ کے لیے بہترین کمبینیشن تیار کیا جائے، پاکستان کے پاس چار سے پانچ اچھے کھلاڑی موجود ہیں جن کو میچ ونرز قرار دیا جا سکتا ہے۔

    یونس خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کا انعقاد ضروری ہے، دونوں ممالک کےدرمیان  میچ میں اعصاب کا مقابلہ ہوتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد ہونا چاہیے، ایسے مقابلوں سے  اچھے کھلاڑی  بھی  سامنے آتے ہیں، پاک بھارت کرکٹ کے لیے دونوں ممالک کی حکومتوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں پاکستان کے لیے بابر اعظم  کی کارکردگی اہم ہوگی، بابر کو فرنٹ پر آکر بطور کپتان اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، بابر اعظم کو  ٹیم کے لیے اسی طرح پلاننگ کرنا ہوگی جس طرح وہ اپنے لیے کرتے ہیں، میری خواہش ہے کہ بابر اعظم عالمی کپ میں مین آف دی سیریز ہوں اور پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی کپ کا فاتح بنے۔

    یونس خان نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایک نہیں بلکہ بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان اور افتخار سمیت  پانچ سے چھ کھلاڑی ایسے ہیں جو میچ جتوانے کی اہلیت رکھتے ہیں، بیٹنگ آرڈر اور بولنگ کمبی نیشن میں  مزید بہتری لائی جائے تو پاکستان عالمی کپ  کے فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ اچھے نتائج کے لیے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری اور کردار ادا کرنا ہوگا، سب کھلاڑیوں کو صورتحال کے مطابق رنز بنانے ہونگے، بیٹرز کی ذمہ داری ہے کہ 15 گیندیں کھیل لیں تو تیز رنز بناٸیں ، اننگ کے درمیانی اوورز میں 10 کی اوسط سے رنز بناٸیں گے تو 200 رنزبنیں گے اور میچ میں پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی

      سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا

      گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا

      تازہ ترین

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.