Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسرائیلی حملوں سے لبنان کے تاریخی رومن کھنڈرات کو نقصان
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فگئیی تولہ قیمت 4 لاکھ 29 ہزار روپے کے قریب پہنچ
    • اٹلی میں شدید گرمی سے ٹریفک سگنلز بھی پگھل گئے
    • اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جھلم کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بند رہے گی
    • گھانا کے ایک جادوگر کا دعویٰ: کیپ ورڈے ارجنٹینا کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گا
    • بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم
    • آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا
    • بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا
    • سیمی زین کا تاریخی اعزاز، WWE کے پہلے مسلمان چیمپئن بن گئے
    • کویت ایئر ڈیفنس نے 2 بیلسٹک میزائل روک لیے، کوئی نقصان نہ ہونے کا فوجی دعویٰ
    • سے منافع کی امید، رقم تین گنا ہونے کے یقین پر گیمر نے اپنی ریٹائرمنٹ کی رقم بھی داؤ پر لگا دی GTA 6
    • پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 ہلاکتیں، شدید گرمی کی لہر خطرناک ثابت ہونے لگی
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فکسنگ کے الزامات، ثبوت لاؤ ورنہ عدالت میں آؤ، بورڈ کی وارننگ

    By Khabrain Newsجون 21, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم پر فکسنگ کے الزامات لگانے والوں کو ثبوت سامنے لانے یا پھر عدالت میں ملنے کی وارننگ دے دی،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے لیگل ڈپارٹمنٹ کو باضابطہ طور پر ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں، ٹیم ذرائع کے مطابق امریکا میں کسی کھلاڑی کے منفی سرگرمی میں ملوث ہونے کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

    آئی سی سی اینٹی کرپشن آفیشلز اور ٹیم کے ساتھ موجود سیکؤرٹی منیجر نے سب پر مکمل نظر رکھی، دوسری جانب حارث رئوف کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے نے پلیئرز کو اپنی سیکؤرٹی کے بارے میں تشویش کا شکار کر دیا،اسی ڈر سے بابر اعظم سمیت بعض کرکٹرز فوری طور پر وطن واپس آنے سے گریز کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور بھارت کیخلاف ناکامؤں نے پاکستان ٹیم کو پہلے راؤنڈ تک محدود رکھا، نوآموز میزبان ٹیم کیخلاف اپ سیٹ شکست اور روایتی حریف سے جیتا ہوا میچ ہارنے پر شائقین خاصے ناراض ہوئے، کینیڈا اور آئرلینڈ کیخلاف کامیابیاں کسی کام نہ آئیں، شرمناک کارکردگی کے بعد قومی کرکٹرز ہر جانب سے تنقید کی زد میں آئے ہوئے ہیں، سابق کرکٹرز دل کھول کر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر مداحوں کا غصہ بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، پی سی بی کو اندازہ تھا کہ ایسا ہوگا البتہ میچ فکسنگ کے الزامات نے کرکٹرز کو پریشان کر دیا۔
    ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں بعض یوٹیوبرز اور صحافیوں نے اس حوالے سے باتیں کی ہیں جنھیں بھارتی میڈیا نے بھی شہ شرخؤں میں شائع کیا، ٹیم ذرائع کے مطابق امریکا میں کسی کھلاڑی کے منفی سرگرمی میں ملوث ہونے کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی، آئی سی سی اینٹی کرپشن آفیشلز اور ٹیم کے ساتھ موجود سیکؤرٹی منیجر نے سب پر مکمل نظر رکھی تھی، ویسے بھی موجودہ ٹیم میں شامل کرکٹرز بالخصوص بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور شاداب خان کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ کبھی کسی منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بنے، اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی ذرائع نے کہا کہ ہم ان منفی باتوں سے مکمل طور پر واقف ہیں، کھیل کی حد تک تنقید بالکل کریں کسی کو کوئی اعتراض نہ ہوگا، البتہ فکسنگ جیسے بے بنیاد الزامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔

    اس سوال پر کہ کیا بورڈ خود ان کی تحقیقات کرے گا ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کو کوئی شکوک نہیں تو وہ کؤں انکوائری کرے جنھوں نے الزامات لگائے وہی ثابت بھی لائیں، ہم نے لیگل ڈپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ ایسے افراد کو نوٹس جاری کیے جائیں، ان سے ثبوت مانگے جائیں گے، عدم فراہمی پر ہتک عزت پر زر تلافی طلب ہو گی، ویسے ہی اب اس حوالے سے پنجاب میں نیا قانون آ چکا،6 ماہ میں فیصلہ بھی آ جائے گا۔ دوسری جانب حارث رئوف کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے نے پلیئرز کو اپنی سیکؤرٹی کے بارے میں تشویش کا شکار کر دیا۔

    انھیں ڈر ہے کہ کہیں وہ بھی اپنی فیملی کے ساتھ باہر جائیں تو ایسے ہی لوگ بدتمیزی نہ کریں،اسی ڈر سے بابر اعظم سمیت بعض کرکٹرز فوری طور پر وطن واپس آنے سے گریز کر رہے ہیں، البتہ پی سی بی کی جانب سے ٹیم کو تحفظ کی مکمل یقین دہانی کرا دی گئی،کھلاڑؤں سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی وقت انھیں کوئی مسئلہ ہو تو فوری طور پر حکام کو آگاہ کیا جائے، ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا، بعض ٹی وی چینلز کے نام نہاد ماہرین اور چند یوٹیوبرز نے کھلاڑیوں کے خلاف ایسا نفرت کا ماحول بنا دیا کہ وہ کہیں آنے جانے سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      گھانا کے ایک جادوگر کا دعویٰ: کیپ ورڈے ارجنٹینا کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گا

      بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.