بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے دی اکیڈمی ( اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز) کی جانب سے فلم کا کلپ شیئر کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دی اکیڈمی نے شاہ رخ خان کی فلم ‘اوم شانتی اوم’ کا ویڈیو کلب سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
یہ کلپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا گیا ہے، جس میں شاہ رخ خان ایک بوتل کو ہاتھ میں پکڑ کر ایوارڈ حاصل کرنے کی تقریر کررہے ہیں۔
بالی وڈ اداکار نے اپنی فلم کا کلپ شیئر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے دی اکیڈمی کی پوسٹ کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میں خود کو دنیا کا بادشاہ محسوس کررہا ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم 2007 میں ریلیز کی گئی تھی، اس فلم کی ہدایت کار فرح خان تھیں، اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم نے باکس آفس میں کافی اچھا بزنس کمایا تھا۔






































