CNN کے بانی ٹیڈ ٹرنر 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
امریکی میڈیا کی معروف شخصیت اور CNN کے بانی ٹِیڈ ٹرنر 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کی تصدیق ان کے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کی گئی۔
ٹیڈ ٹرنر نے 1980 میں CNN کی بنیاد رکھی، جو دنیا کا پہلا 24 گھنٹے چلنے والا نیوز چینل تھا۔ ان کے اس اقدام نے عالمی میڈیا اور خبروں کی ترسیل کے انداز کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا۔
وہ نہ صرف ایک کامیاب بزنس مین تھے بلکہ ایک بڑے فلاحی شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور مختلف عالمی فلاحی منصوبوں کے لیے خطیر عطیات دیے اور انسانی خدمت کے کئی منصوبوں میں حصہ لیا۔
ٹیڈ ٹرنر کو جدید میڈیا انڈسٹری کا بانی تصور کیا جاتا ہے، جنہوں نے دنیا بھر میں نیوز براڈکاسٹنگ کے معیار کو نئی سمت دی۔






































