تازہ تر ین

مشرق وسطی کے تنازعات سے خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے : اقوام متحدہ

مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کے باعث خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے مطابق اپریل میں عالمی فوڈ پرائس انڈیکس میں سالانہ بنیاد پر 2 فیصد اضافہ ہوا، جو 2023 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بائیو فیول انڈسٹری میں سیڈ آئلز کی طلب بڑھی، جبکہ جنوب مشرقی ایشیا میں پیداوار کم ہونے کے خدشات نے بھی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا۔
FAO کے مطابق گندم کی قیمتوں میں بھی 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی ایک بڑی وجہ جنگ کے باعث کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ مہنگی کھاد کے باعث کسان کم کھاد استعمال کرنے والی فصلوں کی جانب منتقل ہو سکتے ہیں، جس سے مستقبل میں گندم کی سپلائی مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain