کراچی: سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہو گا۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے بھی اسکولوں میں موسم گرما کی 3 ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی بروز جمعہ سے شروع ہوں گی۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول 24 اگست کو کھلیں گے۔





































