تازہ تر ین

صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق بڑی خبر آ گئی

واشنگٹن (12 مئی 2026): اپنی صحت سے متعلق شہ سرخیوں میں رہنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق اہم خبر سامنے آ گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو دوسری مدت کے لیے صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد سے ہی اپنی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کے باعث شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ان کی صحت سے متعلق بڑی خبر یہ آئی ہے کہ وہ رواں ماہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے وائٹ ہاؤس ترجمان کے بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 مئی کو والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں اپنا سالانہ طبی معائنہ کروائیں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طبی معائنے میں امریکی صدر کے معمول کے سالانہ دانتوں اور دیگر طبی معائنے شامل ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ جو اگلے ماہ 80 برس کے ہو جائیں گے، وہ اپنی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے ہمیشہ یہ کہتے آئے ہیں کہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل صحت مند ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس سے قبل گزشتہ برس 2025 میں پہلے اپریل اور پھر اکتوبر میں اپنا دوسرا بڑا طبی معائنہ کروایا تھا، جس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ایم آر آئی اسکین رپورٹ کے مطابق ان کی قلبی صحت ’بہترین‘ ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری مرتبہ صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد اکثر اپنے دائیں ہاتھ پر نیل پڑنے کے نشانات کے ساتھ دکھائی دیے ہیں، جنہیں بعض اوقات میک اپ سے چھپایا جاتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ نشانات اسپرین کے استعمال کی وجہ سے ہیں، جو وہ دل کی صحت برقرار رکھنے کے لیے ایک ’معمول‘ کے علاج کے طور پر لیتے ہیں۔

گزشتہ موسمِ گرما میں انتظامیہ نے بتایا تھا کہ ٹرمپ کے پیروں میں سوجن کی جانچ کی گئی تھی اور انہیں کرونک وینس ان ایفیشینسی کی تشخیص ہوئی تھی۔ یہ ایک عام بیماری ہے جس میں رگوں کے خراب والو خون کو جمع ہونے دیتے ہیں، جس سے سوجن، کھنچاؤ اور جلد میں تبدیلیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain