تازہ تر ین

مودی کی بھارتی عوام سے سونا نہ خریدنے کے بعد ’’شادی ملتوی‘‘ کرنے بھی اپیل

دہلی (12 مئی 2026): بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران جنگ کے معاشی دباؤ سے نمٹنے کا انوکھا طریقہ نکالا عوام سے شادی ملتوی کرنے کی اپیل کر دی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو ایران جنگ کے باعث بڑھتے معاشی دباؤ سے بے حد پریشان ہیں۔ انہوں نے اس معاشی بحران سے نمٹنے کا انوکھا طریقہ نکالا اور اپنے عوام سونا نہ خریدنے کی اپیل کرنے کے بعد شادیاں ملتوی کرنے کی بھی اپیل کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے حیدرآباد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ موجودہ عالمی صورتحال میں غیر ضروری اخراجات کو کم کریں اور کفایت شعاری اپنائیں۔

انہوں نے عوام سے پٹرول کا استعمال کم اور سونے کی خریداری بند کرنے کی اپیل کو دہراتے ہوئے اب شادیاں ملتوی کرنے کی بھی اپیل کی۔

بھارتی وزیراعظم نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ درآمدی اشیا، بیرون ملک سفر اور لگژری استعمال پر صوابدیدی اخراجات کو کم کرکے غیر ضروری زرمبادلہ کے اخراجات سے گریز کریں اور انہیں اندرون ملک پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے COVID-19 وبائی امراض کے دوران متعارف کرائے گئے ورک فراہم ہوم کی بحالی پر بھی زور دیا اور کاروبار اور اداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ نقل و حمل اور آپریشنل اخراجات کو کم کرنے کے لیے آن لائن کانفرنسوں اور ورچوئل میٹنگز کو فروغ دیں۔

ایران تنازع اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بھارتی معشیت شدید متاثر ہوئی ہے اور رپورٹس کے مطابق ہندوستان کے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ماہ کے دوران 7.79 بلین ڈالر کم ہو کر 690.69 بلین ڈالر رہ گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی بڑھتی ہوئی درآمدی لاگت اور عالمی اقتصادی عدم استحکام ذخائر پر دباؤ کا باعث بن رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain