فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا “Dai Dai” عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ Shakira اور نائجیرین سپر اسٹار Burna Boy نے ریلیز کر دیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ یہ گانا لاطینی پاپ اور Afrobeat میوزک کا شاندار امتزاج ہے، جبکہ شکیرا ایک بار پھر فیفا اینتھم کے ذریعے فٹبال شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب دکھائی دے رہی ہیں۔ “Dai Dai” کو 2026 ورلڈ کپ کا آفیشل سانگ قرار دیا گیا ہے اور مداح اسے نئے دور کا “Waka Waka” بھی کہہ رہے ہیں۔





































