تازہ تر ین

پورن سٹار سے جنسی تعلقات، چھپائے رکھنے کیلئے ڈرایا دھمکایا , ڈونلڈ ٹرمپ کی اصلیت سامنے آ گئی

امریکہ( ویب ڈیسک )پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے جنسی رشتے کو چھپانے کے لیے انھیں دھمکایا گیا تھا۔ ایک انٹرویو میں بتایا کہ 2011 میں لاس ویگاس میں ایک کار پارک میں ایک شخص نے کہا کہ ’ٹرمپ کو اکیلا چھوڑ دو۔‘ اس کے بعد اس شخص نے اداکارہ کی بیٹی کی طرف دیکھا اور کہا کہ ’کتنی شرم کی بات ہوگی اگر اس بچی کی ماں کو کچھ ہو گیا۔‘ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز غیر افشائے راز معاہدے کی خلاف ورزی کے لیے کم از کم دو کروڑ امریکی ڈالر کے ہرجانے کی قانونی مجاز ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے پر کبھی دستخط نہیں کیا اور اسی بنیاد پر اویناٹی کا کہنا ہے کہ ڈینیئلز اس معاہدے سے بری الذمہ ہوتی ہیں۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ صرف ایک مرتبہ سیکس کیا تھا۔ اس مبینہ رشتے کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ ملانیا ٹرمپ سے شادی کر چکے تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain