Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان نے اہم قدم اٹھا لیا، غیرملکی سفراءکو اکٹھا کرکے ایسا کام کردیا کہ بھارتی سرکار بھی سٹپٹا جائے گی

    By Daily Khabrainاپریل 5, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دی جس میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ سے قبل غیر ملکی سفیروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں سیکریٹری خارجہ اوردیگر اعلیٰ حکام نے غیر ملکی سفیروں کوبریف کیا۔بریفنگ کے آغاز پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ویڈیو دکھائی گئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی خوبصورتی اور بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے، غیرانسانی اورغیر اخلاقی طور پر پیلٹ گنز کا استعمال دیکھنے میں آیا ہے، خواتین اور بچوں کو پیلٹ گنز کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی فوج کے مظالم اور ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، بھارتی فوج نے 19 سے27 سال کے نوجوان کشمیریوں کو شہید کیا، شہدا میں حافظ قرآن اور ایم افل اسکالرز بھی ہیں، بھارتی مظالم نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کامکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کوانکوائری کے لیے ہدایات دے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے زخمی افراد کا دنیا کے کسی بھی ملک میں علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کے لیے ہروقت تیار ہیں، بھارت راہ فرار اختیار کررہا ہے، فی الوقت بھارت کے ساتھ کوئی اہم پیشرفت متوقع نہیں ہے۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں جن میں گزشتہ چند دنوں سے مزید شدت آگئی ہے، قابض بھارتی فوج نے وادی میں وحشیانہ کارروائیوں میں 20 سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے مختلف فورمز پر اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ

      جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے

      ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی

      تازہ ترین

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.