تازہ تر ین

سلمان خان کی ضمانت کی درخواست، جج کو تبدیل کر دیا گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) انڈیا میں نایاب کالے ہرن کا غیر قانونی شکار کرنے کے معاملے میں بالی وڈ سٹار سلمان خان کی ضمانت کے سلسلے میں مقدمے کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ جمعرات کو انھیں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے معاملے میں مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی اور انھیں جودھپور کی سینٹرل جیل میں رکھا گیا تھا۔انھیں فوری طور پر ضمانت نہیں مل سکی تھی اور عام تاثر یہ تھا کہ انھیں جمعے کو ضمانت مل جائے گی۔لیکن جمعے کو سلمان خان کی ضمانت کی عرضی پر سماعت مکمل نہیں ہو سکی۔مقامی صحافی نارائن باریٹھ نے بتایا کہ مقدمے کی سماعت سیشن کورٹ کے ریکارڈ کی کمی کی وجہ سے سنیچر تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain