Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امام , بابر نے بلے بازوں کی لاج رکھ لی

    By Daily Khabrainمئی 16, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈبلن (آئی این پی) آئرلینڈ نے ٹیسٹ کر کٹ میں شکست کیساتھ انٹری کردی،پاکستان نے آئرلینڈ کو تاریخی ٹیسٹ میں5وکٹوں سے شکست دیکر واحد ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز جیت لی۔پاکستان نے 160رنز کا ہدف 44.5اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق 74رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ بابر اعظم 59 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ منگل کو ڈبلن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے آخری روز آئرلینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 319رنز 7کھلاڑی آوٹ پر شروع کی تاہم وکٹ پر موجود کیون اوبرائن اپنے رنز میں کوئی اضافہ نہیں کرسکے اور 118رنز بنا کر محمد عباس کی گیند کا شکار ہوگئے۔کیون اوبرائن کے آوٹ ہونے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم کے آخری 2 بلے باز اسکور میں زیادہ اضافہ نہیں کرسکے اور پوری ٹیم 339رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔پہلی اننگز میں فالو اون کا شکار ہونے والی آئرلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں کیون اوبرائن کی سنچری کی بدولت 339 رنز اسکور کیے اور پاکستان پر 159 رنز کی برتری حاصل کی۔دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر کے حصے میں 3 اور شاداب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی جبکہ ایک کھلاڑی رن آﺅٹ ہوا۔آئرلینڈ کی جانب 160رنز کے دئےے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے اننگز کا آگاز کیامگر پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر اظہر علی صرف 2رنز،حارث سہیل 7اور اسد شفیق 1رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے پاکستان کے مجموعی طور پر14رنز پر 3کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے تھے جس کے بعد نئے آنے والے کھلاڑی بابر اعظم نے امام الحق کے ہمراہ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کیلئے126رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور140رنز تک پہنچا دیا۔بابر اعظم 114گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے59رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ152رنز پر گری جب کپتان سرفراز احمد 8رنز بنا کر ایل بی ڈبلیوآﺅٹ ہوئے۔پاکستان نے 160رنز کا ہدف 44.5اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 8چوکوں کی مدد سے 74رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ انکے ساتھ شاداب خان4رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔آئرلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں مرتگا نے2رینکن اور تھمپسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے میچ میں9وکٹیں حاصل کرنے والے محمد عباس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔واضح رہے کہ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9وکٹوں کے نقصان پر 310رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں130رنز بنا کر فالون آن ہوگئی تھی اور آئرلینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں339رنز بنا کر پاکستان کو جیت کیلئے160رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      تازہ ترین

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.