Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • غزہ میں شائقین نے ارجنٹینا کی فتح کا جشن منایا، میسی کی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں
    • گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور۔
    • بی ٹی ایس، شکیرا اور جسٹن بیبر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو میں پرفارم کریں گے۔
    • اینڈی برنہم برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما مقرر۔
    • ایران نے قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر حملے کا دعویٰ کر دیا۔
    • بحرین نے ایران کے متعدد فضائی حملے ناکام بنا دیے۔
    • جنگ بندی کے بعد امریکی حملوں میں 38 ایرانی جاں بحق، 400 زخمی: ایران
    • اینٹی ڈوپنگ کیس،حمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی
    • حکومت نے سائبر سکیورٹی مزید سخت کر دی
    • پاکستان کی پہلی مس ورلڈ امیدوار انیقہ جمال اقبال
    • فیفا ورلڈ کپ ٹرافی لوئی وٹون کے خصوصی ٹرنک میں پہنچے گی
    • پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ دوبارہ خسارے میں چلا گیا،2026 کا اختتام 139 ملین ڈالر کے خسارے پر ہوا۔
    • پاکستانی روپے کی زائد قدر برآمدات کی ترقی کو متاثر کر رہی ہے۔
    • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
    • امریکا ایران کشیدگی سے عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سپلائی خدشات بڑھ گئے
    • ٹرمپ کا دعویٰ، امریکا ایران میں بڑی کامیابی حاصل کر رہا ہے
    • چین نے ٹرمپ کے امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزامات مسترد کر دیے
    • ٹرمپ کا تقریر نہ دکھانے والے نیٹ ورکس کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ
    • تازہ امریکی حملوں کے بعد جنوبی ایران میں بجلی کی بندش
    • امریکا۔ایران کشیدگی: ٹرمپ کی سفارت کاری کی پیشکش، خلیجی ممالک پر نئے حملے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چوتھے ون ڈے میں انگلینڈ 18رنز سے فتح

    By Daily Khabrainاکتوبر 21, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کینڈی(اے پی پی) انگلینڈ نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 18 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا، انگلش ٹیم نے 273 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 27 اوورز میں 132 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور انگلش ٹیم اس وقت میزبان ٹیم سے 18 رنز آگے تھی اسلئے مہمان ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فاتح قرار دیا گیا، شناکا اور ڈکویلا کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، مورگن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتے کو کینڈی میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 273 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، شناکا نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی، ڈکویلا 52 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے، سمارا وکراما 1، کپتان دنیش چندیمل 35، کوسل مینڈس 5، دھنن جایا ڈی سلوا 17 اور تھسارا پریرا 44 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔، اکیلا دانن جایا 32 اور لاستھ مالنگا 4 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، معین علی نے 2 جبکہ کرس ووکس، ٹام کیورن اور عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں انگلش ٹیم نے 273 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 27 اوورز میں 2 وکٹوں پر 132 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، کافی انتظار کے بعد جب بارش نہ تھمی تو میچ کو ختم کر دیا، اسطرح انگلش ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 18 رنز سے کامیاب قرار پائی، جیسن روئے 45 اور ایلکس ہیلز 12 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، جوروٹ 32 اور کپتان مورگن 31 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ اکیلا دانن جایا نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بی ٹی ایس، شکیرا اور جسٹن بیبر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو میں پرفارم کریں گے۔

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      "زمبابوے نے پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔”

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.