Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4,500 سے 4,800 روپے ہے، جبکہ خیبر پختونخوا (کے پی کے) میں فی من قیمت 5,000 روپے ہے
    • بھارت میں احتجاج شدت اختیار کرگیا اپوزیشن رہنما راہول گاندھی گرفتار
    • 22 جولائی سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان
    • میسی کا ارجنٹائن کی ورلڈ کپ شکست پر جذباتی پیغام
    • گوجرانوالہ میں 220 ملی میٹر بارش، 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • لاہور کے اسپتال میں پنجاب کی پہلی روبوٹک سرجری کامیاب
    • امریکا کو ہتھیاروں کی کمی کا سامنا، ایران اب بھی مضبوط عسکری صلاحیت رکھتا ہے
    • ایران کا اسپین کو فلسطینی حمایت پر خراجِ تحسین
    • حکومت کا ڈیزل درآمد پر PSO کو خصوصی اختیار، دیگر کمپنیوں پر پابندی
    • نئی اے آئی چپس سے گوگل جیمنی کی کارکردگی میں 10 گنا بہتری
    • ورڈپریس خامیوں سے ہیکرز کا حملہ، لاکھوں ویب سائٹس خطرے میں
    • راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں اربن فلڈنگ الرٹ جاری
    • لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جھیل سیف الملوک روڈ سیاحوں کے لیے بند
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • گیانا کشتی حادثہ: 27 لاشیں برآمد، عملے کی غفلت پر تحقیقات شروع
    • پاکستان نے قومی جیم اسٹون پالیسی منظور کر لی، 2030 تک 50 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف
    • پیٹرول ڈیلرز کی روزانہ قیمتوں کے نظام کی حمایت، 8 فیصد مارجن بڑھانے کا مطالبہ
    • امریکی فوج کا ایران پر تازہ حملوں کا سلسلہ مکمل ہونے کا اعلان
    • امریکا کا مشرقِ وسطیٰ کشیدگی پر عالمی سطح پر احتیاطی انتباہ جاری
    • کینوا کی پی آئی اے کی نئی شناخت کے لیے قومی مقابلے کی تجویز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سابق آسٹریلوی کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین سٹیو سمتھ کی لندن میں امتنان شاہدسے بات چیت پاکستان نے ہر دور میں دنیائے کرکٹ کو بہترین با ﺅ لر دئیے وہاب ریاض کے گرد پاکستان کا باﺅلنگ اٹیک گھومتا ہے ایشنر کے چوتھے میچ میں ایکشن میں دکھائی دوں گا; سٹیوسمتھ

    By Daily Khabrainاگست 27, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن (اپنے نمائندے سے)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور موجود مایہ ناز بیٹسمین سٹیوسمتھ نے کہا ہے کہ فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض پاکستانی ٹیم کا بہترین باﺅلر ہے اور پاکستانی باﺅلنگ اٹیک کی جان ہے۔ پاکستان کے اندر فاسٹ باﺅلر پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور ہر دور میں پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بہترین باﺅلرز دئیے ہیں۔ انگلش آل راﺅنڈر بین سٹوکس اس وقت اپنی زنذدگی کی سب سے عمدہ فارم میں ہیں اور انہی کی وجہ سے ورلڈکپ میں انگلینڈ کی کامیابی ممکن ہوئی۔ کوئی شک نہیں کہ ویرات کوہلی اس وقت کے بہترین بیٹسمین ہیں لیکن ان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ میں ہر میچ ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں‘ اپنے لئے نہیں۔ میچ کے دن ”Good Luck“ یا ”Bad Luck“ نہیں ہوتی‘ آپ کی اپنی صلاحیت ہوتی ہے کہ آپ کس طرح پرفارم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اور ایشنر سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں لگا تار 2 سنچریاں سکور کرنے والے مایہ ناز بیٹسمین سٹیو سمتھ نے ایڈیٹر خبریں و سی ای او چینل ۵ امتنان شاہد سے اپنی بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کی چوٹ پہلے سے بہتر اور انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس موقع پر موجود آسٹریلیا کی ٹیم کے آف سپین باﺅلر نیتھن لائین نے یہ کہا کہ آف سپین باﺅلنگ میں اگر کبھی نام یاد رکھا جائے گا تو وہ ثقلین مشتاق کا ہوگا جنہوں نے آف سپین باﺅلنگ کو ایک نیا Angle دیا‘ دوسرا متعارف کروایا اور کریز کا استعمال باﺅلرز کے لیے بہتر کیا۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ میں اکثر ان کی اور مرلی دھرن کی ویڈیوز دیکھتا رہتا ہوں۔ گفتگو میں موجود آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر پیٹر سڈل نے کہا کہ موجود ایشنر سیریز آسٹریلیا کی ٹیم کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ٹیم ایشنر جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہمارے پاس وہ تمام کھلاڑی موجود ہیں جو انگلینڈ کو انگلینڈ میں ٹی ٹائم دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلین میگراتھ کی باﺅلنگ اور ان سٹائل دنیا بھر کے سیم اور فاسٹ باﺅلرز کے لئے ایک گائیڈ لائن ہے کیونکہ اگر آپ کے پاس سوئنگ نہیں تو آپ کس طرح لائن ولینتھ سے بڑے بڑے بیٹسمینوں کو بیٹنگ کے دوران تنگ کرسکتے ہیں۔‘ یہ گلین میگراتھ کی باﺅلنگ سے ہی سیکھنے کو ملتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4,500 سے 4,800 روپے ہے، جبکہ خیبر پختونخوا (کے پی کے) میں فی من قیمت 5,000 روپے ہے

      22 جولائی سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

      میسی کا ارجنٹائن کی ورلڈ کپ شکست پر جذباتی پیغام

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.