Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خالی میدانوں پر میلہ سجانے کی تجویز مسترد

    By Daily Khabrainاپریل 7, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) وقار یونس نے خالی میدانوں پر میلہ سجانے کی تجویز مستردکردی۔آسٹریلوی ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے کہا تھاکہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں کرکٹ کی دنیا کو بحران سے بچانے کیلیے خالی اسٹیڈیمز میں میچز کے منصوبے پر کام شروع کر دینا چاہیے۔قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ابھی کسی ایک ملک کو نہیں پوری دنیا کو کورونا وائرس کے چیلنج کا سامنا ہے، ابھی ایسی باتوں کا سوچنے کا وقت نہیں، 4،5 ماہ بعد حالات قابو میں آ جائیں تو کوئی حل نکل آئے گا، ہو سکتا ہے اس وقت خالی اسٹیڈیمز میں میچز کرانے کا فیصلہ بھی مناسب لگے، ابھی جلدی میں کوئی قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں۔ویڈیوکانفرنس میں انھوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں فی الحال کورونا کا اتنا زیادہ پھیلاو نظر نہیں آ رہا، امید ہے کہ حالات جلد بہتر اور دنیا بھی نارمل ہوگی، صورتحال دیکھ کر میگا ایونٹ کرانے کا فیصلہ کرنا ہوگا، انعقاد تھوڑی تاخیر سے بھی کرایا جاسکتا ہے۔ایک سوال پر وقاریونس نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد فارغ وقت کا بہترین استعمال کرنے کیلیے ہم نے ایک اچھا پلان وضع کر رکھا تھا، دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لیے بہت کچھ کر سکتے تھے لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا، پاکستان کی انگلینڈ میں کارکردگی ہمیشہ اچھی رہتی اور کھلاڑیوں کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے، اب یہ موقع ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ گرین شرٹس نے ورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی کے بل بوتے پر جیتیں، میں ہمیشہ سے ہی نوجوان کرکٹرز کو مواقع دینے کے حق میں رہا ہوں، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد حسنین سمیت پیسرز کے پاس اسپیڈ کا ہتھیار اور مہارت موجود ہے، ابھی نو عمر ہونے کی وجہ سے انجریز کے مسائل بھی ہیں جو وقت کے ساتھ ختم ہوں گے، ہمیں بھی نوجوانی میں یہ مسائل پیش آتے رہے، ینگ پیسرز کو تجربہ بھی حاصل ہوتا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ یارکر کرنا انتہائی مہارت کا کام ہے، پی ایس ایل میں شاہین شاہ آفریدی نے اس ہنر کا بخوبی استعمال کیا، دیگر بولرز کو بھی سکھانے کی کوشش کریں گے، وطن واپسی کے بعد مزید جونیئر بولرز کی صلاحیتیں بھی نکھارنا چاہوں گا، ہماری پالیسی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بولنگ اٹیک میں زیادہ تبدیلیاں نہ کریں، محدود اوورز کے مقابلوں میں روٹیشن پالیسی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ہمارے پاس 8 سے 10 بولرز کی کھیپ موجود ہو۔وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ اور بولنگ درست سمت میں گامزن ہے، بولرز ردھم میں آرہے تھے، جیت کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا،1،2 ماہ میں حالات ٹھیک ہوگئے تو پیسرز کے ردھم پر اتنا زیادہ فرق نہیں پڑے گا، فی الحال ٹریننگ جاری رکھنے کے ممکنہ طریقے بھی بتا دیے لیکن جو مشقیں میدان میں اتر کر ہوسکتی ہیں وہ گھر پر ممکن نہیں، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کے پاس ایک مکمل پلان موجود ہے،جیسے ہی موقع پیدا ہوا وہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کرادیں گے، میں خود بھی بولرز کے ساتھ رابطے میں رہوں گا۔بولنگ کوچ نے کہا کہ میں نے اپنے طور پر جو اہداف سیٹ کیے ان کے مطابق ہمیں 18 ماہ میں 10 بولرز تیار کرنا ہے، ان کو ہم فارمیٹ کی ضروریات کے مطابق استعمال کرسکیں گے، ہمارے دور میں میرے اور وسیم اکرم کے علاوہ بھی اتنے بولرز تھے کہ مزید2 ٹیمیں بن سکتیں، انھوں نے کہا کہ میں بطور کھلاڑی یا کوچ کبھی میگا ایونٹ نہیں جیت سکا،کوشش ہوگی کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں یہ خواب پورا ہو، ہم بہترین بولرز کو ساتھ لے کر جائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا

      "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ

      بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.