انقرہ: معروف ترک ٹی وی سیرئیل ’’ارطغرل غازی‘‘ کے کردارحلیمہ سلطان سے مشہور ہونے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلگیچ نے لاہور موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے متعلق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
رواں ماہ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیاددتی کے افسوسناک واقعے پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ملزمان کے بجائے متاثرہ خاتون کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا تھا ’’حیران ہوں کہ تین بچوں کی ماں ایک اکیلی عورت کو آدھی رات کو موٹروے سے جانے کی کیا ضرورت تھی وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئیں؟‘