ممبئی (خصوصی رپورٹ) دنیا بھر میں طرح طرح کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں جن کا حقیقت سے دور تک بھی تعلق نہیں ہوتا۔ ایسی ہی ایک افواہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے بارے میں گردش میں ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی ماں پونم سنہا کی حقیقی بیٹی نہیں ہیں بلکہ وہ اپنے باپ شتروگھن سنہا اور اداکارہ رینارائے کی ناجائز بیٹی ہیں۔ یہ افواہ اس وقت پھیلی جب سوناکشی سنہا نے 2010ءمیں سلمان خان کے مدمقابل دبنگ فلم میں انٹری دی۔ مداحوں کو یہ دیکھ کرشدید حیرت ہوئی کہ سوناکشی سنہا کا ناک نقشہ اپنی ماں پونم سنہا کی بجائے ماضی کی اداکارہ رینارائے سے ملتا ہے۔ اس افواہ کو شتروگھن سنہا اور رینارائے کے ماضی کے معاشقے نے اور زیادہ تقویت دی جس کے بعد ہر طرف سے سوالات کی بوچھاڑ ہو گئی۔ واضح رہے کہ اداکار شتروگھن سنہا اور اداکارہ رینارائے کا سات سال تک معاشقہ چلتا رہا ہے۔ 1980ءمیں شتروگھن سنہا نے پونم سنہا سے شادی کر لی تھی لیکن شادی کے بعد بھی ان کا رینارائے سے معاشقہ چلتا رہا اور اس بات کا انہوں نے اپنی سوانح حیات میں بھی اعتراف کیا ہے۔ سوناکشی کی والدہ ہونے کے حوالے سے رینارائے نے تمام خبروں کی تردید کر دی تھی اور کہا تھا کہ جب انہوں نے ایک فلم میں کام کیاتو انہیں خود بھی اداکارہ آشاپاریکھ کی بیٹی قرار دیا گیا تھا۔ یہ باتیں بالی ووڈ میں چلتی رہتی ہیں لیکن ان پر دھیان نہیں دینا چاہئے۔ اس حوالے سے اداکارہ سوناکشی سنہا بھی بات کر چکی ہیں۔ ان کا مو¿قف ہے کہ جو کچھ میرے باپ اور رینارائے کے درمیان ہوا وہ میری پیدائش سے بہت پہلے کی بات ہے اس لئے میں اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتی جبکہ پونم سنہا میری حقیقی ماں ہیں۔ بظاہر دیکھا جائے تو سوناکشی اور رینارائے میں بے حد مماثلت ہے اور 2013ءمیں بننے والی فلم ہمت والا میں بھی سوناکشی نے رینارائے کی طرح کا روپ دھارا تھا لیکن مقتدر حلقوں کا کہنا ہے کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بالی ووڈ پر نظر رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ سوناکشی سنہا 1987ءمیں پیدا ہوئی تھیں جبکہ ان کے والد نے 1980ءمیں شادی کی تھی اور ان کا رینارائے سے شادی کے بعد بھی 1981ءتک معاشقہ چلتا رہا ہے۔ رینارائے نے پاکستانی کرکٹر محسن حسن خان سے یکم اپریل 1983ءکو کراچی میں شادی کر لی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی صنم خان ہے۔
بریکنگ نیوز
- سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
- امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
- فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
- کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
- مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
- بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
- پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
- گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
- پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
- فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
- ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
- پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
- 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
- 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
- اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
- لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
- "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
- "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
- کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
- شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
