Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • "زمبابوے نے پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔”
    • "پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس کے لیے پیڈل کھیلنے کا مشورہ دے دیا گیا۔”
    • "پاکستان اور چین نے 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔”
    • "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”
    • "پاکستانی روپیہ کل امریکی ڈالر کے مقابلے میں 277 تک پہنچ سکتا ہے۔”
    • "LDA نے لاہور میں کارروائی کے دوران 108 جائیدادیں سیل کر دیں۔”
    • "MLC کھلاڑیوں کے لیے 25 ہزار ڈالر این او سی فیس مقرر کرنے پر پی سی بی شدید تنقید کی زد میں۔”
    • ارشد ندیم کی نظریں 2028 اولمپکس میں دوبارہ کامیابی پر
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر کوئی ملک فیس وصول نہ کرے:ٹرمپ
    • ایشین انڈر 18 والی بال: پاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرا کر مسلسل فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا
    • پاکستان کا تاریخی اقدام، 4.7 کھرب روپے کا قرض وقت سے پہلے ادا
    • بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف
    • ہرمز بحران کے پیشِ نظر پٹرول قیمتوں کا نیا نظام زیرِ غور
    • پاکستان نے مون سون نگرانی کے لیے چین کا اے آئی موسمیاتی نظام اپنا لیا
    • جاپان میں پالتو جانوروں کی تعداد انسانوں سے بڑھ گئی، شرح پیدائش کا بحران سنگین
    • مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ 2027: کم رینک ٹیموں کے لیے اضافی مرحلہ شامل
    • پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی
    • "حکومت تیل کی قیمتوں پر قابو نہیں پا سکتی، عوام سے ایندھن کا استعمال کم کرنے کی اپیل”
    • محکمہ موسمیات کی گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی
    • ’ڈیڈی‘ کیس: برطانیہ کی پاکستان کو ویزا پابندیوں کی دھمکی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیریز میں معمولی غلطی کی بھی گنجائش نہیں

    By Daily Khabrainجنوری 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پرتھ (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے تیسرے میچ میں جنید خان کی نوبال کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز میں کامیابی کے لیے معمولی غلطیوں کی بھی گنجائش نہیں ہے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث دو میچوں میں عدم شرکت کے بعد واپسی کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ”اظہر علی نے اچھی پریکٹس کی اور وکٹوں کے درمیان بہترین رننگ بھی، جبکہ فیلڈنگ میں بھی انہوں نے اچھی پریکٹس کی اور ہم پرامید ہیں کہ چوتھے میچ میں ان کی واپسی ہو گی۔“’ہم نے دوپہر کے بعد پاکستانی ٹیم کیخلاف یہ ایک کام کیا تھا‘ آسٹریلوی کپتان نے اندر کی بات بتادی مکی آرتھر نے مزید کہا کہ ”اظہر علی کی واپسی سے ٹیم کا مورال بلند ہو گا اور ٹیم کا ٹاپ آرڈر بھی مزید مضبوط ہو گا۔ میں ان کی واپسی کا منتظر ہوں۔ “مکی آرتھر نے کہا کہ جنید خان نوبال کرنے کے عادی نہیں ہیں بلکہ یہ ان کی غلطی تھی تاہم ان کی اس غلطی کی ٹیم کو تیسرے میچ میں بھاری قیمت چکانی پڑی۔آسٹریلیا نے تیسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کی تھی۔پاکستانی ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ باو¿لر جنید خان نے آسٹریلیا کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے بلے باز پیٹرہینڈزکومب کو آو¿ٹ کیا تھا لیکن نوبال کے باعث انھیں قیمتی موقع ملا جبکہ چار اوور بعد ان کی گیند پر ہینڈزکومب کا کیچ گرا دیا گیا جس میں ان کی جانب سے دوبارہ وہی غلطی دہرائی گئی۔ہینڈز کومب نے 82 رنز بنا کر ٹیم کو جیت دلوانے کے لیے اسٹیو اسمتھ کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔مکی آرتھر نے جنید خان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ نوبال کرنے کا عادی نہیں، انھیں میدان میں چلنی والی ہلکی ہوا سے مشکلات پیش آرہی تھی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘لیکن اب بھی یہ کوئی قابل قبول وجہ نہیں ہے ہمیں اپنے پاو¿ں لکیر سے پیچھے رکھنے ہوں گے’۔آرتھر نے کہا کہ ان کی ٹیم کو اگر سیریز میں حقیقی جیت حاصل کرنی ہے تو اس طرح کی معمولی غلطیاں برداشت نہیں کرسکتے۔ہیڈ کوچ نے چوتھے میچ میں کپتان اظہرعلی کی واپسی کی خبر سناتے ہوئے کہا کہ ‘وہ اچھی پریکٹس کررہے ہیں اور رننگ میں بھی بہتر ہیں جبکہ فیلڈنگ میں بھی ٹھیک ہوگئے ہیں اس لیے ہم اتوار کو ہونے والے میچ میں ان کی واپسی کے لیے پرامید ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ان کے آنے سے ہماری ٹیم کو بڑا سہارا ملے گا اور ہماری بلے بازی کو بھی بڑا سہارا ہوگا اور میں ان کی واپسی کے لیے پرعزم ہوں’۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اتوار کو سیریز کا چوتھا میچ کھیلا جائے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      "زمبابوے نے پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔”

      "پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس کے لیے پیڈل کھیلنے کا مشورہ دے دیا گیا۔”

      "MLC کھلاڑیوں کے لیے 25 ہزار ڈالر این او سی فیس مقرر کرنے پر پی سی بی شدید تنقید کی زد میں۔”

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.