کراچی: (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ کے انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پرکارروائی کرتے ہوئے 315کلوگرام چرس قبضے میں لے لی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس نے کراچی بندرگاہ پر پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پرکارروائی کے دوران دبئی بھیجے جانے والے آلووں پرمشتمل کنٹینرسے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرلی۔کنٹینر میں موجود آلوؤں کی 157بوریوں سے مجموعی طورپر315کلوگرام چرس برآمدہوئی۔
مذکورہ کنٹینرکراچی کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے بک کروایا گیاتھا،اس سلسلے میں کراچی کے رہائشی عبدالقدیربھٹی نامی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا،مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارکارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گرفتارملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کرکے تحقیقات کاآغازکردیا گیا۔
